وزیراعلی پنجاب کا مخدوش، خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکولز سیل کرنے کا حکم

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
مریم نواز نے اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی بھی ہدایت کی:فوٹو:فائل

مریم نواز نے اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کی چیکنگ کی بھی ہدایت کی:فوٹو:فائل

 لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکولز سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ  پنجاب بھر میں اسکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے سکول سیل کرنے اور اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کی بھی چیکنگ کی ہدایت کی۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ وامی امور پر نظر ہے۔ تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ یقین ہے کہ کچھ سالوں میں شکایات برقرار نہیں رہیں گی۔ ہر آنے والے دن میں بہتری آ رہی ہے۔پولیس کو عوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرنا چاہیے۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت ترین اور فیصلہ کن کارروائی کر کے خوف زدہ کیا جائے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی۔ ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ مریم نواز نے مظفرگڑھ کے مرکزی علاقوں میں تجاوزات اور ناقص صفائی پر اظہار برہمی کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے فوری کارروائی کی ہدایت کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔