"پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن آئی پی ایل سے متصادم ہوگا"

ویب ڈیسک  جمعـء 27 ستمبر 2024
لاہور قلندرز کے سی ای او نے انٹرویو میں اہم انکشاف کردیا (فوٹو: ایکسپریس)

لاہور قلندرز کے سی ای او نے انٹرویو میں اہم انکشاف کردیا (فوٹو: ایکسپریس)

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئین ٹیم لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے چیمپئینز ٹرافی کی وجہ سے 10ویں ایڈیشن کی تبدیلیوں پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں لاہور قلندرز کے سی ای او ثمین رانا نے کہا کہ چیمپیئینز ٹرافی کی وجہ سے پہلی بار پی ایس ایل اپنے معمول کے ٹائم فریم میں نہیں ہوگا اور تاریخوں کو آگے بڑھائے جانے کا امکان ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ آئی سی سی ایونٹ پاکستان واپس آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں طویل عرصے بعد ہوم گراؤنڈ پر شائقین مختلف ٹیموں کے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں

سی ای او لاہور قلندرز نے کہا کہ 10واں ایڈیشن پہلی بار آئی پی ایل کے ساتھ ٹکرائے گا تاہم کوشش کررہے ہیں آئی پی ایل میں شریک نہ ہونے والے بڑے کرکٹرز کی پی ایس ایل میں شرکت یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ انگلینڈ نے میزبانی سے انکار کردیا

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کیلئے براہ راست کھلاڑیوں کیساتھ معاہدے موضوع ہوں گے اس سے وہ تمام میچز پاکستان میں کھیلیں گے۔

قبل ازیں چند ماہ پہلے پاکستان سپر لیگ 10 کے پلے آف انگلینڈ میں کرانے کی تجویز زیر بحث آئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔