- شوگر ملز مالکان کے آئی پی پیز کو 8.2 ارب روپے کی ادائیگیاں
- پاکستان میں اٹلی کی ٹیکنالوجی کا فروغ خوش آئند ہے، اطالوی قونصل جنرل
- کراچی: جھگڑے کےدوران تیز دھار آلے سے دو افراد زخمی
- امریکا میں بدترین طوفان، سیلاب سے 20 افراد ہلاک
- جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حافظ نعیم
- پی ٹی آئی احتجاج روکنے کیلیے اسلام آباد اور پنڈی کے مخصوص مقامات مکمل سیل کرنے کا فیصلہ
- بنگلا دیش ایئر فورس کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ
- سندھ حکومت کا تعلیمی اداروں میں طلبا کے منشیات ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
- میرپور خاص واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، وزیرداخلہ سندھ
- سندھ کی عوام مہنگی بجلی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتی، ناصر حسین شاہ
- کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو سیکیورٹی گارڈ سمیت تین ملزمان گرفتار
- وفاقی وزیر احسن اقبال کی قومی سیاحت کوآرڈینیشن سینٹر کے قیام کی تجویز
- اسرائیل کی بیروت میں بدترین بمباری، حزب اللہ ہیڈ کوارٹرز اور حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- کراچی کے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیے گئے
- فلسطینی صدر نے غزہ پر آواز اٹھانے پر وزیراعظم کے پاس آکر شکریہ ادا کیا ہے، عطا تارڑ
- پاکستان میں پڑوسی ممالک سے اسپانسرڈ دہشت گردی کی جارہی ہے، وزیر اعظم
- راولپنڈی میں رینجرز طلب، پولیس کی حکمت عملی بھی مرتب
- مون سون کے ساتھ ہی کراچی میں بارش کا امکان ختم
- سرکاری اسپتالوں کی ایمرجنسی تک مریضوں کی ایمبولینس سے منتقلی میں رکاوٹیں
- الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت دو اکتوبر کو کرے گا
فلسطینی صدر نے غزہ پر آواز اٹھانے پر وزیراعظم کے پاس آکر شکریہ ادا کیا ہے، عطا تارڑ
نیویارک: وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کے خطاب کے بعد فلسطینی صدر نے شہباز شریف کے پاس آکر اُن کا شکریہ ادا کیا جبکہ ہال میں بیٹھے تمام لوگوں نے گواہی دی کہ پاکستان سے زیادہ تگڑے انداز سے کسی نے فلسطین کے مسئلے کو نہیں اٹھایا۔
نیویارک میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر بحیثیت مسلمان اور پاکستانی سر فخر سے بلند ہوگیا، وزیراعظم نے اسرائیلی پر مظالم کرنے والے ممالک کو سہولت کار قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے عالمی فورم پر فلسطین کا کیس تگڑے انداز سے لڑا، عرب ممالک کے وفود نے جب وزیراعظم کے منہ سے قرآنی آیت سنی تو کہا کہ جو فلسطین میں جاری مظالم پر خاموش ہیں وہ ممالک سہولت کار ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ مظالم نے انسانیت کو ہلا کر رکھ دیا، مذمت کافی نہیں خونریزی کو روکنا ہوگا، وزیراعظم
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فلسطین اور اسلامو فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم نے اپنے دل کی آواز پوری دنیا کے سامنے رکھی جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیراعظم کا بازو پکڑ کر کہا کہ شہباز شریف میرے بھائی آپ نے ہماری بہت مدد کی اور آواز اٹھائی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورے ہال نے آج گواہی دی کہ پاکستان سے زیادہ فلسطین کیلیے کسی نے آواز بلند نہیں کی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے عالمی طاقتوں کے سامنے واضح کردیا کہ اگر بھارت نے جارحیت کی تو پاکستان فیصلہ کن جواب دے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔