- بانجھ پن کے جدید علاج اور اس سے منسلک طبی مسائل
- والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست
- عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی
- رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ
- سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
- ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 21 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہو گئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ
- ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی
- چیمپئینز ٹرافی؛ انتظامات، اَپ گریڈیشن کی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس
- پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک
- خیبرپختونخوا کے حالات بدترین ہیں، وہاں کے پیسے پنجاب پر یلغارکیلیے لگ رہے ہیں، عظمی بخاری
- گیس کی فراہمی؛ گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی، صنعتیں آخری ترجیح میں شامل
- "ہندو انتہاپسندوں کے تشدد کو چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلارہا ہے"
- ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں
- کراچی؛ قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں طبی عملے کے او پی ڈی بائیکاٹ کا تیسرا دن
- عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس
- پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ دینے پرڈی سی لاہورکیخلاف توہین عدالت کی درخواست
- باجوڑ؛ پولیس موبائل پر بم حملے میں 5 اہل کار زخمی
- تعلیمی اداروں میں طلبہ کو منشیات فروخت کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر 32 تھانوں کے چھاپے، پارٹی دفاتر بند، رہنما روپوش
اسلام آباد / راولپنڈی: پی ٹی آئی کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، اس دوران پارٹی کے دفاتر بند ہیں جب کہ رہنما روپوش ہو چکے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے راولپنڈی احتجاج کے پیش نظر گزشتہ شب کارکنوں کے گھروں پر راولپنڈی کے 32 تھانوں کی پولیس نے چھاپے مارے، تاہم تمام کارروائیاں ناکام رہیں اور رات بھر کوئی بھی سرگرم کارکن پولیس کے شکنجے میں نہیں آیا۔
دوسری جانب راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے سیاسی دفاتر بند کردیے گئے ہیں۔شمس آباد، رحمان آباد، بھارہ کہو، مارگلہ ٹاؤن، چک شہزاد میں موجودپی ٹی آئی کے پبلک سیکرٹریٹ بند
اور پارٹی رہنما روپوش ہیں۔ دریں اثنا پی ٹی آئی کینٹ کے عہدے دار دھمیال ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپس کے ذریعے رابطوں کا پلان تشکیل دے دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پی ٹی آئی کارکن 2 بجے کے بعد مری روڈ پر نکلیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔