- شمالی وزیرستان میں ماڑی پیٹرولیم کا ہیلی کاپٹر گرگیا، 6 افراد ہلاک
- وزنی ترین دیوہیکل سبزی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
- راولپنڈی کے لوگوں نے پی ٹی آئی جلسے کو مسترد کردیا، مریم اورنگزیب
- پنجاب پولیس کو گنڈاپور کا علاج اچھی طرح کرنا آتا ہے، عظمی بخاری
- بانجھ پن کے جدید علاج اور اس سے منسلک طبی مسائل
- والدین کے بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر نادرا حکام کے خلاف درخواست
- عظمیٰ بخاری کی سرکاری رہائش گاہ میں آگ بھڑک اُٹھی
- رواں سال کا 24واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ
- سوشل میڈیا پرحکومت ، ریاستی اداروں کیخلاف تخریبی مہم چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ
- ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی 21 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا
- بیروت حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ شہید ہو گئے،اسرائیلی فوج کا دعویٰ
- ہر رکاوٹ عبور کرکے پنڈی جائیں گے پنجاب حکومت جو کرسکتی ہے کرلے، وزیراعلیٰ کے پی
- چیمپئینز ٹرافی؛ انتظامات، اَپ گریڈیشن کی تیاریوں کیلئے اہم اجلاس
- پنجاب پولیس کا کچے میں آپریشن، بدنام زمانہ ڈاکو اختر عرف موٹی ہلاک
- گیس کی فراہمی؛ گھریلو اور کمرشل صارفین پہلی، صنعتیں آخری ترجیح میں شامل
- "ہندو انتہاپسندوں کے تشدد کو چھپانے کیلئے بھارتی میڈیا جھوٹ پھیلارہا ہے"
- ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں
- کراچی؛ قومی ادارہ برائے صحتِ اطفال میں طبی عملے کے او پی ڈی بائیکاٹ کا تیسرا دن
- عمران خان کی رہائی کا فیصلہ کن معرکہ شروع ہوچکا ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس
ایس آئی ایف سی اور حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ
ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی اقدامات سے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلٹی کونسل کی معاونت سے حکومتی اقدامات کے ذریعے ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے ۔ آئی ٹی کی بڑھتی ہوئی برآمدات، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے موصول ہونے والی ترسیلات زرپاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خطیر اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اگست 2024 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس 3 ماہ تک منفی رہنے کے بعد 75 ملین ڈالر اضافے کے ساتھ مثبت ہو گیاہے ۔ آئی ٹی کی برآمدات 27 فیصد اضافے کے ساتھ 298 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جس کے باعث اب آئی ٹی سیکٹر کا حصہ کل برآمدات میں 48 فیصد تک بڑھ گیا ہے۔
اسی طرح غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں رواں مالی سال کے آغاز میں ہی 64 فیصد اضافے کے ساتھ 350 ملین ڈالر موصول ہونا ملکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 225 ملین ڈالر تھی ۔
دریں اثنا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زراگست 2023ء کے مقابلے میں 2.09 ارب ڈالر سے بڑھ کر اگست 2024ء میں 2.94 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں ۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی معیشت کو مضبوطی و استحکام بخشنے کے لیے کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس میں خاطر خواہ اضافہ حکومتی اقدامات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔