- پنڈی میں احتجاج کیا اور آئندہ اڈیالہ جیل بھی جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
- کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں، نیتن یاہو
- راولپنڈی احتجاج کیلیے کے پی سے جانے والے متعدد کارکن پولیس فائرنگ سے زخمی ہوئے، بیرسٹر سیف
- سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری
- کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے لرننگ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت پیش
- کراچی: ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ نارتھ ناظم میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
- جنوبی افریقہ میں فائرنگ سے خواتین سمیت 17 افراد ہلاک
- کراچی: شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
- ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: اسکاٹ لینڈ کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
- ماہرین کا صارفین کو مخصوص ایپ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ
- وزیراعظم کا پنجگور واقعے پر نوٹس، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب
- لبنان میں عدم استحکام اسرائیل کے مفاد میں نہیں، جرمنی
- بے گناہ مزدوروں کے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ
- نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک
- پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق
- راولپنڈی ریجن میں حالات پرامن اور قانون کی پاسداری یقینی بنایا گیا، آئی جی پنجاب
- حسن نصراللہ کے قتل سے بہت سے متاثرین کو انصاف مل گیا، بائیڈن
- انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کیلیے متحدہ بزنس فورم کا 31 اکتوبر تک توسیع کا مطالبہ
- حسن نصراللہ کی شہادت، ایران میں 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان
شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات بی اے ایس آئی کرےگا، سی اے اے حکام
کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جمعے کوکریش لینڈنگ کرنے والےماڑی گیس کمپنی ہیلی کاپٹرحادثے کی تحقیقات بیورو آف سیفٹی انویسٹیگیشن (بی اے ایس آئی)کرے گا۔
سی اے اے حکام کےمطابق ہیلی کاپٹرجمعے کی صبح گیارہ بجکرپندرہ منٹ پراسلام آباد سے شوا وزیرستان کے لئے روانہ ہوا ہیلی کاپٹر نے نئےمسافروں کے ساتھ شوا سے بنوں کے لئےایک بجکر پندرہ منٹ پراڑان بھری۔
انجن میں خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر نےشوامیں ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹرکا ٹیل روٹر زمین سےٹکرایا اوروہ الٹ گیا۔
سی اےاے کےمطابق ہیلی کاپٹر میں 6 عملے کےافراد،ایک سیفٹی افسر اور 14 دیگرمسافر سوارتھے پاک آرمی کی مدد سےسرچ اینڈ ریسکیو آپریشن پشاور سےشروع کیا گیا۔
ماڑی گیس کمپنی اس روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کوتیل اور گیس دریافت کے لئ ےدور افتادہ علاقوں تک پہنچنے کے لئے استعمال کررہی تھی ہیلی کاپٹر کوپرنسلی جیٹ کمپنی نے روسی کمپنی (پی اے این ایچ) ہیلی کاپٹرزسے ویٹ لیز پر لیا تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ویٹ لیز کے قانونی تقاضوں کے مطابق ہیلی کاپٹر کے لئے چھ ماہ کا (اے او سی) جاری کیا تھا ویٹ لیز کی معیاد 28 ستمبر 2024 کو پوری ہورہی تھی۔ویٹ لیز معاہدہ کے مطابق ہیلی کاپٹر کی دیکھ بھال اور عملے کی ٹریننگ روسی کمپنی (پی اے این ایچ) کے ذمے تھی۔
سی اے اے حکام کےمطابق بیوروآف سیفٹی انویسٹیگیشن (بی اے ایس آئی) حادثہ کی مزید تحقیقات کرےگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔