- بلاول بھٹو کا پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت
- پی ٹی آئی مذاکرات نہیں چاہتی تو ہمیں بھی پریشانی نہیں، خواجہ آصف
- کراچی؛ سپر ہائی وے پر کار الٹنے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا شدید زخمی
- سربراہ میٹا مارک زکربرگ 200 ارب ڈالر کلب کے ممبر بن گئے
- حوثی باغیوں کی بن گوریان ایئرپورٹ پر نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی کوشش
- پنڈی میں احتجاج کیا اور آئندہ اڈیالہ جیل بھی جائیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی
- کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں، نیتن یاہو
- راولپنڈی احتجاج، پنجاب پولیس کی فائرنگ سے متعدد کارکنان زخمی ہوئے ہیں، بیرسٹر سیف
- سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری
- کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے لرننگ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت پیش
- کراچی: ماڑی پور روڈ پر ٹریفک حادثہ، نوجوان جاں بحق
- کراچی؛ نارتھ ناظم میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق
- جنوبی افریقا میں فائرنگ سے خواتین سمیت 17 افراد ہلاک
- کراچی: شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی
- ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچ: اسکاٹ لینڈ کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست
- ماہرین کا صارفین کو مخصوص ایپ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ
- وزیراعظم کا پنجگور واقعے پر نوٹس، وزیراعلیٰ بلوچستان سے رپورٹ طلب
- لبنان میں عدم استحکام اسرائیل کے مفاد میں نہیں، جرمنی
- بے گناہ مزدوروں کے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ
- نیپال میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ سے 66 افراد ہلاک
کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں، نیتن یاہو
یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران یا مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی ہمارے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو فضائی حملے میں قتل کرنے کے بعد ہفتہ کو ٹی وی پر قوم سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ میں نے حسن نصراللہ کو قتل کرنے کا حکم دیا کیونکہ حزب اللہ کے رہنما کا خاتمہ اسرائیل کے شمالی باشندوں کی محفوظ واپسی کے لیے ضروری تھا۔ ہم نے لاتعداد اسرائیلیوں، درجنوں امریکی اور فرانسیسی شہریوں کے قاتل کے ساتھ حساب چُکتا کردیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ یہ عظیم دن ہیں جس میں اسرائیل عروج پر ہے اور جیت رہا ہے، حسن نصر اللہ کا قتل ایک تاریخی موڑ ہے جو مشرق وسطیٰ میں طاقت کے توازن کو بدل سکتا ہے، ہم مل کر لڑیں گے اور خدا کی مدد سے ہم مل کر جیتیں گے۔
مزید پڑھیں: مشکل دن ہمارا انتظار کر رہے ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
انہوں نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران یا مشرق وسطیٰ میں کوئی بھی اسرائیل کے لمبے ہاتھوں کی پہنچ سے دور نہیں اور آج آپ جانتے ہیں کہ یہ کتنا سچ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والے دنوں میں اہم چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا، ہم شمالی اسرائیل میں اپنے باشندوں کی ان کے گھروں کو واپسی اور یرغمالیوں کی واپسی کو یقینی بنائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کو جب نظر آئے گا کہ اب حزب اللہ اسے بچانے نہیں آ رہی تو ہمارے یرغمالیوں کی واپسی کے امکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔