"شادی کیلئے امریکی یا برطانوی کی تلاش ہے پاکستانی لڑکے پسند نہیں"

ویب ڈیسک  اتوار 29 ستمبر 2024
اقرا وسیم نے شادی کیلئے لڑکے کے مالدار ہونے کی بھی شرط رکھ دی (فوٹو: فائل)

اقرا وسیم نے شادی کیلئے لڑکے کے مالدار ہونے کی بھی شرط رکھ دی (فوٹو: فائل)

پاکستانی انڈسٹری کی معروف ماڈل اقرا وسیم کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گب شپ میں گفتگو کرتے ہوئے معروف ماڈل اقرا وسیم نے انکشاف کیا کہ وہ شادی کیلئے امریکی یا برطانوی لڑکا تلاش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان سے باہر شادی کرنا چاہتی ہیں، انہیں پاکستانی لڑکے پسند نہیں تاہم بیرون میں مقیم پاکستانیوں سے شادی کرسکتی ہیں اور وہیں رہنا چاہتی ہیں۔

اقرا وسیم نے شادی کیلئے شرط رکھی کہ بزنس مین لڑکے سے شادی کرنے کی خواہش ہے جو بلین ائیر (مالدار) ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔