- ایم ڈی کیٹ امتحانات میں میرٹ بیچنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
- جعلی پارلیمنٹ سے ترمیم کرانا زیادتی ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- کراچی؛ چار رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ اور موٹرسائیکلیں برآمد
- نیپال میں سیلاب نے تباہی مچادی؛ 125 سے زائد افراد جاں بحق
- حزب اللہ کے سربراہ شہید حسن نصر اللہ کی لاش مل گئی
- کراچی میں رانگ وے آنے والی سفید ریوو گاڑی کی ٹکرسے زخمی شہری چل بسا
- حکومت کو پنڈی معاہدے کی خلاف ورزی کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، حافظ نعیم
- قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم میں 25 طلباء شدیدزخمی
- پاکستان کی سفارتی فتح؛ چین، روس، ایران کی بھی افغانستان سے دہشتگردی کی تصدیق
- کراچی؛ غیر قانونی اسکریپ کی خرید و فروخت میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- رحیم یار خان کچے میں پولیس کا آپریشن، 3 خطرناک ڈاکو ہلاک
- مولانا فضل الرحمٰن جے یو آئی کے بلامقابلہ امیر منتخب
- کورونا ویکسین اور جنسی پارٹیاں؛امریکا میں بھارتی نژاد ڈاکٹر ملازمت سے برطرف
- کراچی؛ گھر کے باہر کئی ماہ سے کھڑی گاڑی میں دم گھٹنے سے بچہ جاں بحق
- پیرس اولمپکس؛ غصے نے گولڈ میڈل سے محروم کردیا، نیرج کا اعتراف
- لاہور میں جعلی خاتون اے ایس پی گرفتار
- کم وقت میں چاپ اسٹکس سے سب سے زیادہ چاول کے دانے کھانے کا ریکارڈ
- کراچی کی سڑکوں کی مرمت کے لیے 1.5 بلین روپے جاری کردیے، وزیراعلیٰ سندھ
- عمران خان کے خلاف 28 ستمبر احتجاج پر 3 نئے مقدمات درج
آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام طے پا گیا ہے اور موجودہ پروگرام آخری ہوگا، گروپ 20 میں جانے کے لیے معیشت کو دستاویزی بنانا ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس محصولات بڑھانا ناگزیر ہے، مائیکرو اکنامک استحکام منزل نہیں بلکہ ایک راستہ ہے۔ مقامی قرضوں کے لیے ٹی بلز اور بانڈز کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور بہتری کی جانب گامزن ہے البتہ ملک کی بہتری کے لیے بیرون ملک سے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر ہیں۔ ملکی برآمدات اور آئی ٹی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کی مضبوطی کے حوالے سے بڑی کامیابی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ 4.5 فیصد کم ہوا ہے، پرامید ہیں کہ ایکسچینج ریٹ اور پالیسی ریٹ ہماری توقع کے مطابق رہیں گے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے سال تقریباً 3 لاکھ نئے فائلرز تھے اور اس سال اب تک 7لاکھ 32ہزار نئے فائلرز آگئے ہیں، ملک میں فائلرز کی تعداد 16لاکھ سے بڑھ کر 32 لاکھ ہوگئی ہے۔ اب نان فائلرز جائیداد اور گاڑیاں نہیں خرید سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزارتوں میں رائٹ سائزنگ پر کام جاری ہے اور 6 وزارتیں ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ہوگا جبکہ 2 وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے۔ مختلف وزارتوں میں ڈیڑھ لاکھ پوسٹوں کو ختم کیا جا رہا ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی میں کمی ہوئی اور یہ کوئی ہوائی بات نہیں، حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی کم ہو کر سنگل ڈیجیٹ پر آگئی۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ صوبائی وزرائے اعلیٰ سے کہا تھا مہنگائی میں کمی کے لیے اقدامات کریں، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لہٰذا ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی ہونی چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔