ناسا نے سورج کی دلکش تصویر جاری کردی

ویب ڈیسک  اتوار 29 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  واشنگٹن: نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن(ناسا) نے حال ہی میں کائنات کی چند حیرت انگیز تصاویر جاری کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی ہیں جن میں سے سورج کی تصویر قابلِ ذکر ہے

ناسا نے پانچ شاندار کائنات کی دلکش تصاویر کا مجموعہ جاری کیا ہے جس میں سورج، اینڈرومیڈا کہکشاں اور نیبولا کی تصاویر ہیں جو خصوصی دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے انفراریڈ سے کھینچی گئی ہیں۔

ناسا نے تین دوربینوں کے ذریعے حاصل کی گئی سورج کی جامع تصویر جاری کی۔ سورج کی اس شاندار تصویر کے پیچھے ناسا کی تین دوربینیں نیوکلیئر سپیکٹروسکوپک ٹیلی سکوپ اری (NuSTAR)، ایکس رے ٹیلی سکوپ (XRT) اور ایٹموسفیرک امیجنگ اسمبلی (AIA) شامل ہیں۔

یہ تصویر ان آلات کے ذریعے حاصل کی گئی ہائی انرجی ایکس رے ڈیٹا، کم توانائی والے ایکس رے ڈیٹا اور الٹرا وائلٹ لائٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی۔

NuSTAR ہائی انرجی ایکس رے کو پکڑنے کی صلاحیت سے لیس ہے جبکہ XRT اور AIA سورج کی سطح سے خارج ہونے والی شمسی موجوں کا پتہ لگاتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔