- کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان جیل سے رہا ہوں گے، حلیم عادل
- خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس تشکیل پا گئی
- ہماری معیشت میں چینی کردار ناقابل فراموش، محسن نقوی
- کے پی میں آسان انصاف مرکز منصوبہ ناکام، کروڑوں روپے ضائع
- اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہو سکے
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
- ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق 2 انجینئر سپرد خاک
- پنجگور میں شہید 7 مزدوروں کی شجاع آباد میں نماز جنازہ اور تدفین
- معیشت بہتر،گرین انرجی کا حصول ہدف، احسن اقبال
- جولائی اگست، پاک سعودی دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ
- ‘طاقت انصاف کا متبادل نہیں ہوسکتی’، چین کا اقوام متحدہ میں آزاد فلسطین کا مطالبہ
- کراچی: امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم
- کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ہوجائے تو ایسی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں، مصطفیٰ کمال
- ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کی تفصیلات جاری کردیں
- کراچی بچاؤ تحریک کے تحت محفل داستان گوئی کا انعقاد
- بھارت نے عالمی سول ایوی ایشن رولز کی دھجیاں اڑا دیں
- کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن میں فارم ہاؤس پر شدید ہوائی فائرنگ، خاتون زخمی، 22 نوجوان گرفتار
- سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
- حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار
- حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنانی فوج نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد اور پنجاب پر لشکر کشی کی دھمکی 9 مئی دہرانے کا اعلان ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے گولی چلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گولی چلانے اور لاشیں گرانے کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان ان کی اپنی ناکامی کا اعتراف ہے کہ وہ کے پی حکومت چلانے کے قابل نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب پر لشکرکشی کی دھمکی 9 مئی دوہرانے کا اعلان ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گالی سے اب گولی پر آگئے ہیں، اس سے وہ اپنا نقصان کریں گے، کسی اور کا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا کوئی بیان، کوئی اقدام اور کوئی رویہ جمہوری، سیاسی اور پارلیمانی نہیں ہے، انہوں نے کبھی نہیں کہا کہ ہم تعلیم، صحت، روزگار اور معاشی بہتری کے میدان میں مقابلہ کریں گے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ انقلاب لانا ہے تو صحت، تعلیم اور عوام کی فلاح بہبود کے منصوبوں کا انقلاب لائیں، خیبرپختونخوا میں کرپشن اور نا اہلی کی انتہا ہو چکی، اصل مقابلہ یہ تھا کہ وفاق اور پنجاب کی طرح بجلی کے صارفین کو خیبرپختونخوا حکومت اپنے صوبے میں کوئی ریلیف دیتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اصل مقابلہ یہ تھا کہ اسپتال اور درس گاہوں کی تعمیر سے عوام کی خدمت کا کوئی ریکارڈ بناتے، صدر شی جن پنگ کے دورے کو دھرنوں سے ناکام بنانے والے اب ایس سی او کے اجلاس کے موقع پر پھر فساد مچانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ کے کنارے پہنچانے والی پی ٹی آئی(پاکستان تحریک انصاف) کو تکلیف ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر کیوں چل پڑا ہے، عوام کو تیز ترین مہنگائی سے تکلیف دینے والوں کو تکلیف ہے کہ مہنگائی 32 فی صد سے 9.6 فی صد پر کیوں آگئی ہے، گالی، گولی اور بندوق سے مہنگائی کم ہوگی نہ بے روزگاری، 11 سال سے خیبرپختونخوا پی ٹی آئی کی لوٹ مار کا اڈہ بنا ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے فسلطینیوں کی حمایت کی اور اسرائیل کو للکارا، پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹوں کو اس پر تکلیف ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔