- کراچی: امریکی قونصلیٹ جانے کی کوشش پر پولیس اور مظاہرین میں تصادم
- کوٹہ سسٹم میں 20 سال کی توسیع ہوجائے تو ایسی اسمبلی رکنیت پر لعنت بھیجتے ہیں، مصطفیٰ کمال
- ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج کی تفصیلات جاری کردیں
- کراچی بچاؤ تحریک کے تحت محفل داستان گوئی کا انعقاد
- بھارت نے عالمی سول ایوی ایشن رولز کی دھجیاں اڑا دیں
- کراچی؛ گڈاپ ٹاؤن میں فارم ہاؤس پر شدید ہوائی فائرنگ، خاتون زخمی، 22 نوجوان گرفتار
- سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کردیا
- حیدرآباد میں ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی کارروائی، منشیات فروش خاتون گرفتار
- حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد لبنانی فوج نے اپنا پہلا بیان جاری کردیا
- ارشد ندیم کراچی میراتھن کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر
- فلپائن میں امریکی میزائل کی منتقلی سے امن مجروح ہو رہا ہے، چین
- اسپیکر قومی اسمبلی کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
- کے پی حکومت کے پاس ایک ایجنڈا ہے کہ جلسہ اور ناچ گانا کہاں کرنا ہے، فیصل کریم کنڈی
- پوپ فرانسس کی لبنان میں اسرائیلی حملوں پر تنقید، اخلاقیات سے ماورا قرار دے دیا
- سرگودھا؛اے ایس آئی کی ساتھی کے ساتھ مل کر میٹرک کی طالبہ سے اجتماعی زیادتی
- حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں جب چاہے ترمیم کرسکتی ہے، شرجیل میمن
- اسلام آباد؛ سیو غزہ مہم ریلی، سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار
- غزہ اور لبنان کے بعد اسرائیل کے یمن پر بھی فضائی حملے
- محکمہ موسمیات کی جانب سے اکتوبر کے دوران ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری
- برلن میراتھن: ایتھوپیا کے ایتھلیٹس نے مردوں اور خواتین کی دوڑ جیت لی
اسلام آباد؛ سیو غزہ مہم ریلی، سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سیو غزہ مہم کے تحت پریس کلب کے باہر نکالی گئی ریلی کے دوران جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ان کی اہلیہ سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس نے پریس کلب کے باہر سے سابق سینیٹر مشتاق احمدسمیت دیگر 10 مظاہرین کو گرفتار کیا اور پھر سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیا۔
پولیس کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد میں خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی زیرقیادت ریلی اسرائیلی مظالم کے خلاف نکالی گئی تھی اور سیو غزہ مہم کے سلسلے میں سینیٹر مشتاق احمد کی ریلی پریس کلب کے باہر پہنچی، جس میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔
ریلی کے پیش نظر پولیس نے پریس کلب سے ڈی چوک جانے والے راستے بند کردیے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، سنیٹر مشتاق کی قیادت میں مظاہرین ڈی چوک میں احتجاج کرنا چاہتے تھے۔
وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے ریلی کو روکنے کے لیے ریڈ زون کو پہلے ہی سیل کر رکھا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔