- پاکستان میں امراض قلب میں مبتلا نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ
- گلابی جھیل پر سے ٹرین کے گزرنے کا منظر اتنا مقبول کیوں؟
- ناسا اور اسپیس ایک کا 9واں مشن خلائی اسٹیشن روانہ
- یوسف بھائی کا ’’آدھا‘‘ غصہ
- افغانستان کی صورتحال جنگجوؤں کیلیے سازگار بن گئی، سعودی عرب
- 300 وکلا کا ججز کو خط، نئی عدالت کا حصہ نہ بننے کی اپیل
- ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر انور ابراہیم 2 اکتوبر کو پاکستان آئینگے
- مشرق وسطی میں کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں 0.94 فیصد اضافہ ریکارڈ
- پائیدار ترقی کیلیے شرح سود 10 فیصد تک کم کرنا ضروری قرار
- نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے
- تجارتی سہولیات معاہدے سے عالمی برآمدات میں 2.7 ، پیداوار میں 0.5 فیصد اضافہ متوقع، ڈبلیو ٹی او
- متحدہ عرب امارات جانے والے پاکستانیوں کیلیے قواعد و ضوابط جاری
- پنجاب حکومت نگراں دور کا تسلسل، 76 فیصد بیورو کریسی بدستور براجمان
- کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان جیل سے رہا ہوں گے، حلیم عادل
- خیبر پختونخوا میں اتحاد تنظیمات مدارس تشکیل پا گئی
- ہماری معیشت میں چینی کردار ناقابل فراموش، محسن نقوی
- کے پی میں آسان انصاف مرکز منصوبہ ناکام، کروڑوں روپے ضائع
- اینٹوں کے بھٹے جدید ٹیکنالوجی پرمنتقل نہ ہو سکے
- ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان
- ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق 2 انجینئر سپرد خاک
کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان جیل سے رہا ہوں گے، حلیم عادل
کراچی: حلیم عادل شیخ نے کہا آج پریس کلب سے مزار قائد تک نکالی گئی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریلی عمران خان کی رہائی، آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزاد کیلیے تھی، جب کراچی کی عوام نکلے گی تو کپتان بھی جیل سے رہا ہونگے۔
ریلی کی قیادت پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، راجا اظہر، ارسلان خالد، خرم شیر زمان، فہیم خان، سمیت سمیت دیگر رہنمائوں نے کی ، کراچی کے مختلف علاقوں سے چھوٹی بڑی ریلیاں پریس کلب پر پہنچی جہاں بانی کی رہائی، عدلیہ کی آزادی، آئین کی بالادستی کے لیے پرامن طریقے سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس کے بعد ریلی کراچی پریس کلب سے مزار قائد تک پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ آج میرے گھر پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر اپنی فسطائیت کو ظاہر کیا ہے، ہم پرامن شہری ہیں جو آئین پاکستان ہمیں حق دیتا وہ استعال کر رہے ہیں۔ کراچی میں بہت جلد ایک بڑا تاریخی جلسہ کریں گے ،راجا اظہر نے کہا کہ آج کراچی نے ثابت کردیا وہ تحریک انصاف اور کپتان کے ساتھ کھڑا ہے میں کامیاب ریلی پر تمام وننگز کو مبارکباد دیتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔