- حملے میں موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ایرانی سرکاری میڈیا کا دعویٰ
- ایران کے بیلسٹک میزائلوں کی بڑی تعداد کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے، اسرائیل
- ایرانی حملہ ختم ہوگیا، شہری شیلٹرز سے باہر آجائیں، اسرائیل
- حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل کو نشانہ بنایا، پاسداران
- پی آئی اے نے تمام پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کے استعمال سے روک دیا
- پیپلزپارٹی کا 18 اکتوبر کو حیدرآباد میں عوامی جلسہ کرنے کا اعلان
- ایران کے خلاف اسرائیل کے دفاع میں مدد کیلئے تیار ہیں، امریکی صدر
- عدالت کا ایم ڈی کیٹ کا پرچہ لیک ہونے پر تحقیقات کا حکم
- اسرائیل میں ایک اور بڑا حملہ، 6 افراد ہلاک، 9 زخمی
- پاکستان میں پولیو وائرس کے کیسز کی تعداد 26 ہوگئی
- حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان
- تاجر رہنما ایس ایم تنویر کا شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ
- پولیس کی شاندار حکمت عملی سے لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی
- 80 ہزار سال پہلے نظر آنے والا دمدار ستارہ دوبارہ کب نمودار ہوگا؟
- سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
- وفاقی وزیر امیرمقام کا صوابی تھانہ دھماکے کے شہدا کے لواحقین کیلئے مالی امدادکا اعلان
- پروفیسر شاہد رسول کی بطورایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناح اسپتال تعیناتی میں توسیع
- قرارداد مقاصد کے 75 سال مکمل ہونے پر کراچی میں ڈائمنڈ جوبلی تقریب
- ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کردیے
- مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوگئی، ڈاکٹر ذاکر نائک
بیرون ملک 9 شہریوں کے اغوا میں ملوث دو انسانی اسمگلرز مردان سے گرفتار
پشاور: بیرون ملک 9 شہریوں کے اغواء کے معاملے میں انسانی اسمگلنگ اور اغواء میں ملوث دو انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل مردان کا وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ادارے نے انسانی اسمگلنگ اور بین الاقوامی سطح پر اغوا برائے تاوان میں ملوث دو انسانی ٹریفکرز کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کے مطابق ان میں رحمت اللہ اور عمران شامل ہیں جنہیں مردان سے گرفتار کیا گیا، ملزمان بھاری رقوم کے عوض معصوم شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائے گئے، ملزمان نے یورپ بھجوانے کے نام پر شہریوں کوایران اور ترکی کے سرحدی شہر ماکو کے مقام یرغمال بنایا، ملزمان نے شہریوں سے فی کس 4 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزمان مطالبات منوانے کے لیے اغواء شدہ شہریوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق اغوا ہونے والے شہریوں کو بھی انسانی اسمگلروں کے چنگل سے بازیاب کروالیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ملزمان کی دیگر ساتھیوں کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔