- چیف جسٹس لوگوں کی خرید و فروخت کا ماحول پیدا کررہے ہیں، عارف علوی
- ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد میں تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے
- لاپتا افراد کی بازیابی کی درخواست؛ ملک بھرکےحراستی مراکز سے رپورٹ طلب
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف درخواست خارج کر دی
- پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست ضمانت خارج؛ عدالت سے فرار
- کپاس کی پیداوار میں کمی کے باعث جننگ اور صنعتی شعبے کیلیے نئے بحران کا خدشہ
- شام پر اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ کے داماد شہید
- پاک انگلینڈ سیریز؛ اسکائی اسپورٹس نے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے
- نجی رائیڈر کمپنی کے مالک کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ؛ فہیم اشرف پاکستانی ٹیم کے کپتان نامزد
- شوہر کے ساتھ جانے والی خاتون کو چھیڑنے والے لڑکے گرفتار
- پی ٹی آئی کا ڈی چوک پر احتجاج، پولیس کے چار ہزار جوان تعینات کرنے کا فیصلہ
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک مرتبہ پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا
- اسرائیلی جارحیت؛ ایک دن میں غزہ میں 70، شام 3 اور بیروت میں 40 افراد شہید
- بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید کم ہو گئی
- پی ٹی آئی کو لاشیں چاہییں، عمران خان نے بدمعاشی کی سیاست کرنی ہے، فیصل واوڈا
- بلاول بھٹو آئینی ترمیم کے ہیڈ بنے ہوئے ہیں ،شاہ محمود قریشی
- خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو شہادت سے چند روز قبل کیا مشورہ دیا تھا
- رضوان یا فخر! یونس خان نے بورڈ کو کپتانی سے متعلق مشورہ دیدیا
حکومت کچھ بھی کرلے، گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے، بیرسٹر سیف
پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حکومت کچھ بھی کرلے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں ڈی چوک پہنچیں گے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حواس باختہ جعلی حکومت نے ڈی چوک پر کنٹینر پہنچانا شروع کردیے ہیں۔ جعلی حکومت کچھ بھی کرلے ہم نے ڈی چوک پہنچنا ہے۔ علی امین گنڈاپور کی سربراہی میں خیبر پختون خوا کا قافلہ ڈی چوک پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت پولیس گردی کی حماقت نہ کرے۔ پچھلی بار وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا نے بڑے دل کامظاہر کرکے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہاتھوں یرغمال پنجاب پولیس کے اہل کار چھڑوا دیے تھے، اس بار پولیس گردی کی غلطی کی تو ذمے دار خود ہوں گے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ نوجوان ڈی چوک احتجاج کے لیے پرجوش ہیں۔ جعلی حکومت کی رکاوٹیں پرجوش نوجوانوں کے جذبے کے آگے ریت کی دیواریں ثابت ہوں گی۔ مینڈیٹ چور حکومت کو زمیں بوس کرنے کا فیصلہ کن راؤنڈ شروع ہوچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔