لاہور میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ؛ سیاسی اجتماعات اور احتجاج پر پابندی

ویب ڈیسک  جمعرات 3 اکتوبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 لاہور: حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دفعہ 144 کا فوری نفاذ کرتے ہوئے سیاسی اجتماعات اور احتجاج پر پابندی لگادی۔

ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت شہر میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔

امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، جس کے تحت پابندیوں کا اطلاق جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک ہو گا ۔

دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس پر محکمہ داخلہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔ صوبائی حکومت نے عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بڑے پیمانے پر تشہیر کی ہدایت بھی کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔