- اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
- لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
- خلیجی ریاستوں کی ایران کو اسرائیل سے تنازع میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی
- ایک روز میں 17 اسرائیلی فوجی مار ڈالے، حزب اللہ کا دعویٰ
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکولز اور میٹرو بس سروس بند رہے گی
- لبنان میں لڑائی کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
- کراچی: سخی حسن قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار
- احتجاج کیوں ملتوی کریں؟ پہلے کون آیا ہوا تھا جو ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا، علی محمد خان
- دو دن ہی کیوں نہ لگیں ڈی چوک پر لازمی پہنچنا ہے، عمران خان کی وزیراعلی کے پی کو ہدایت
- خضدار میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست
- سابق صدر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل
- پنجاب میں الیکشن ٹریبیونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری
- ادارے کے سربراہ کا پتلا نذر آتش کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج
- سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
- آئینی عدالت نومبر میں اپنا کام شروع کر دے گی، راجا پرویز اشرف کا دعویٰ
- کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق اور 37 زخمی
- طلبہ کی ہم نصابی سرگرمیوں پر پابندی، چیئرمین بورڈز سرکاری خرچ پر برطانیہ جانے کو تیار
- کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں، درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ
لیجنڈری اے آر رحمان ہنسل مہتا کی سیریز ’گاندھی‘ کی ٹیم میں شامل ہوگئے
ممبئی: گاندھی جینتی کے موقع پر اپلاز انٹرٹینمنٹ نے اپنی آنے والی سیریز ’گاندھی‘ کے حوالے سے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔
معروف موسیقار اور گریمی ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان اس سیریز کا میوزک کمپوز کریں گے، یہ سیریز رام چندرا گوہا کی تحریروں پر مبنی ہے اور اسے ہنسل مہتا کی ہدایت کاری میں بنایا جا رہا ہے۔
اپلاز انٹرٹینمنٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیر نائر نے کہا کہ ’گاندھی‘ صرف ایک سیریز نہیں، بلکہ یہ انسانی روح کی جیت کی عالمی داستان ہے۔ اے آر رحمان کی موسیقی اس کہانی میں روح پھونکے گی اور اسے عالمی سطح پر پہنچائے گی۔
اے آر رحمان نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’گاندھی جی کی نوجوانی دیکھنا میرے لیے ایک انکشاف ہے۔ ان کی زندگی میں سچائی اور دیگر تجربات نے ان کے کردار کی تعمیر کی۔ اس کہانی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘
ہدایتکار ہنسل مہتا نے کہا کہ ’گاندھی ایک انسانی داستان ہے جو نسلوں کو متاثر کرتی ہے۔ اے آر رحمان کی شمولیت ہمارے لیے ایک خواب کی تعبیر ہے۔ ان کی موسیقی اس کہانی کی جذباتی اور روحانی پہلوؤں کو ابھارے گی۔‘
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔