- ’’بعد از خدا بزرگ تُوئی قصّہ مختصر!‘‘
- شافع محشر ﷺ کی شفاعت کا حق دار کون ۔۔۔۔ !
- اللہ نے طاقت دی تو فلسطین جاکر اسے آزاد کرائیں گے، ایم کیو ایم رہنما
- سویڈن کی وزیرخارجہ پر پارلیمنٹ میں اسرائیل کی حمایت کے الزام میں ٹماٹروں کی برسات
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد اور راولپنڈی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- اطالوی ثقافت اور زبان کو اجاگر کرنے کیلیے تقریب کا انعقاد
- لبنان میں حزب اللہ کیلئے کوئی محفوظ پناہ گاہ نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آرمی چیف
- خلیجی ریاستوں کی ایران کو اسرائیل سے تنازع میں غیرجانبدار رہنے کی یقین دہانی
- ایک روز میں 17 اسرائیلی فوجی مار ڈالے، حزب اللہ کا دعویٰ
- پی ٹی آئی احتجاج، اسلام آباد،راولپنڈی میں اسکولز اور میٹرو بس سروس بند رہے گی
- اسرائیل کا لبنان میں مزید ایک فوجی ہلاکت کا اعتراف
- کراچی: سخی حسن قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، دو ڈاکو گرفتار
- احتجاج کیوں ملتوی کریں؟ پہلے کون آیا ہوا تھا جو ہم پر لاٹھی چارج کیا گیا، علی محمد خان
- دو دن ہی کیوں نہ لگیں ڈی چوک پر لازمی پہنچنا ہے، عمران خان کی وزیراعلی کے پی کو ہدایت
- خضدار میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 دہشت گرد ہلاک
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز، سری لنکا کو شکست
- سابق صدر عارف علوی کا کراچی میں قائم ڈینٹل کلینک سیل
- پنجاب میں الیکشن ٹریبیونلز کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری
- ادارے کے سربراہ کا پتلا نذر آتش کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 20 وکلا کے خلاف مقدمہ درج
- سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
دو دن ہی کیوں نہ لگیں ڈی چوک پر لازمی پہنچنا ہے، عمران خان کی وزیراعلی کے پی کو ہدایت
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ چاہیے دو دن لگیں ہر حال میں ڈی چوک پہنچ کر احتجاج کرنا ہے۔
بانی چیئرمین کے ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کی ہدایت کی روشنی میں علی امین گنڈاپور ہر حال میں ڈی چوک پہنچیں گے چاہے دو دن کیوں نہ لگ جائیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت نے احتجاج کی حکمت عملی مکمل کر لی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں احتجاج کیلیے آنے والے پی ٹی آئی کے 412 افراد گرفتار، 60 افغانی نکلے
ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایت پر چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، شیخ وقاص اکرم اور دیگر عہدیداران نے حکمت عملی فائنل کی اور علی امین گنڈاپور کو بانی چئیرمین کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی چوک پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی اسمبلی شریک نہیں ہوں گے جبکہ ڈی چوک میں احتجاج کی ذمہ داری راولپنڈی اسلام آباد کی تنظیم کی ہوگی، علی امین گنڈا پور کے پہنچنے تک مقامی قیادت احتجاج کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
ذرائع بانی پی ٹی آئی کے مطابق کارکنان کے لئے ماسک، نمک، پانی ، کپڑے سمیت دیگر چیزوں کا بھی انتظام کر لیا گیا ہے جبکہ بیرسٹر گوہر اور شیخ وقاص اکرم تمام احتجاج کی نگرانی کریں گے، اس کے علاوہ ایم این ایز اپنے حلقے کے لوگوں کو احتجاج میں آنے کی ہدایت دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔