وزیر داخلہ کا رات گئے ڈی چوک کا دورہ، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

ویب ڈیسک  ہفتہ 5 اکتوبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے ڈی چوک اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی پر معمور جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ پاک آرمی کے جوان بھی موجود تھے وزیرداخلہ نے ڈیوٹی پر معمور پاک فوج  اور پولیس کے جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اس سے قبل انہوں نے کہا تھا کہ  کسی کو دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس ہر ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، وزیر داخلہ کا اسلام آباد کا فضائی دورہ، سیکیورٹی اقدامات پر اظہار اطمینان

انہوں نے کہا تھا کہ امن وامان کو قائم رکھنے اور شہریوں کی جان و املاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔