- متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز، واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی
- بھارتی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان میں دوطرفہ مذاکرات کا امکان مسترد کردیا
- حافظ طلحہ سعید کی منصورہ میں نعیم الرحمٰن سے ملاقات، ملکر کام کرنے پر تبادلہ خیال
- کے پی میں دہشتگردی انتہا کو پہنچ چکی، حکومت کو فکر ہی نہیں، صوبائی صدر اے این پی
- یوٹیوب صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
- تہہ خانے سے دریافت ہوئی تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی
- ضرورت سے زائد پسینہ جِلد کو حساس بنا دیتا ہے، تحقیق
- پی ٹی آئی دھرنا، علی امین گنڈا پور کے کے پی ہاؤس میں انتظامیہ سے مذاکرات
- وزیراعلی کے پی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی وکلاء کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ
- مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نام نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، حافظ نعیم
- لاہور میں سلمان راجہ سمیت پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان اور وکلا گرفتار
- جے شنکر کا تحریک انصاف کی جدوجہد سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر گوہر
- جناح اسپتال کراچی نے روبوٹک سرجری کے ذریعے سنگ میل عبور کرلیا
- پی ٹی آئی کے ساتھ دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہیے، وزیراعلیٰ پنجاب
- رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا
- اسلحہ برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
- لبنان؛ مہاجر کیمپ پراسرائیلی حملے میں حماس کمانڈراہلیہ، 2 بیٹیوں سمیت شہید
- کراچی کو جدید اور بہترین شہر بنانے کیلیے 3 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ سندھ
- طالبان پی ٹی آئی کے سہولت کار ہیں اور انکے مسلح افراد گنڈاپور کے ساتھ آرہے ہیں، خواجہ آصف
رؤف صدیقی کو ریلیف؛ غیر قانونی بھرتیوں کا نیب ریفرنس واپس بھیجنے کا حکم
کراچی؎: احتساب عدالت نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کیخلاف سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس بذریعہ ڈی جی نیب چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیدیا۔
کراچی کی احتساب عدالت نے سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔
ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی و دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان کی دائرہ اختیار سے متعلق درخواست منظور کرتے ہوئے ریفرنس بذریعہ ڈی جی نیب چیئرمین نیب کو واپس بھیجنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین نیب ریفرنس کو صوبائی اینٹی کرپشن بھیجیں۔
پراسیکیوٹر نیب کے مطابق رؤف صدیقی اور دیگر کیخلاف سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کا ریفرنس 2019 میں بنایا گیا تھا۔ ملزمان نے غیر قانونی بھرتیوں کے ذریعے قومی خزانے کو 42 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔
ریفرنس میں سابق صوبائی وزیر رؤف صدیقی، سابق ایم ڈی مشتاق علی، سابق ڈی ایم ڈی محمد عابد، سابق ڈائریکٹر ثروت فہیم سمیت 8 ملزمان شامل ہیں۔ 2008 سے 2014 تک 372 افراد غیر قانونی طور پر بھرتیاں کیں۔
وکیل صفائی نے موقف دیا تھا کہ ملزمان کیخلاف ملازمتیں دینے کا الزام ہے۔ ملزمان کیخلاف مالی فوائد حاصل کرنے کا الزام نہیں ہے۔ نیب ترامیم کے تحت ریفرنس کے لئے مالی فوائد کا ہونا ضروری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔