- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
- اسمبلیاں جعلی اورغیر منتخب، آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کریں گے، جی ڈی اے
- کراچی: مبینہ مقابلے میں گرفتار زخمی ڈکیت شہری کے قتل میں ملوث نکلے
- حسن نصراللہ کے ممکنہ جانشین ہاشم صفی الدین سے جمعہ سے رابطہ منقطع
متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن نے لبنان حملوں کے بعد پیجرز، واکی ٹاکیز پر پابندی عائد کردی
دبئی: متحدہ عرب امارات کی دبئی ایئرلائنز نے لبنان میں حزب اللہ کے مواصلاتی نظام میں ہونے والے دھماکوں کے بعد اپنے مسافروں کو دوران پرواز پیجرز اور واکی ٹاکیز ساتھ رکھنے پر پابندی عائد کردی۔
رائٹرز کی رپور کے مطابق دبئی ائیرلائنز نے بیان میں کہا کہ ایئرلائن کے تمام مسافروں کو پیجرز اور واکی ٹاکیز ساتھ رکھنے سے منع کردیا گیا ہے اور اس حوالے سے سامان کی تلاشی بھی لی جائے گی۔
بیان میں کہا گیا کہ مسافروں سے کسی قسم کی ممنوعہ اشیار برآمد ہونے کی صورت میں اس سے دبئی پولیس قبضے میں لے گی کیونکہ یہ سخت سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے۔
ایئرلائن کی جانب سے مزید کہا گیا تھا کہ عراق اور ایران جانے والی پروازیں منگل تک بدستور معطل رہیں گی تاہم اردن کے لیے پروازیں اتوار کو بحال کردی جائیں گی۔
لبنان کے لیے پروازوں کے حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ لبنان کے لیے پروازیں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی اور بیروت ایئرپورٹ پر حملوں کی وجہ سے 15 اکتوبر معطل رہیں گی۔
بیروت کے لیے دنیا کی دیگر کئی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں اور خطے میں جاری کشیدگی کے باعث متعدد پڑوسی ممالک کے لیے بھی پروازیں معطل ہیں۔
لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے ارکان کے زیراستعمال پیجرز اور ریڈیوز دھماکوں سے اڑ گئے تھے اور درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی گئی تھی تاہم اسرائیل نے اس کی تردید نہیں کی تھی اور نہ ہی ان حملوں کی ذمہ داری تسلیم کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔