- کراچی؛ شیر شاہ پل کے قریب سی ٹی ڈی کا مبینہ مقابلہ، دو دہشت گرد ہلاک، چھیپا حکام
- اسلام آباد؛ چائنہ چوک میں تاحال کارکنان موجود، مظاہرین کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ
- کراچی؛ جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے پولیس اہلکار قتل، ملزم زخمی حالت میں گرفتار
- ممنوعہ اورمضر صحت اسمگل شدہ17ٹن چائنیز نمک پکڑا گیا
- گورنر سندھ نے شیخ فارق کو گولڈ میڈل جبکہ دیگر شخصیات کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی
- IMFپروگرام پروفاق اورصوبوں کوایک پیج پرآناہوگا، شہبازرانا
- سپریم کورٹ: PTIپارٹی الیکشن نظرثانی کیس11اکتوبر کو مقرر
- بحریہ ٹاؤن کراچی میں منفرد تفریح پروجیکٹ دی موسٹ کروکڈ اسٹریٹ کا افتتاح ہوگیا
- کراچی کے علاقے لانڈھی میں فائرنگ سے شخص زخمی
- کراچی؛ پی ٹی آئی کے 8 کارکن انصاف ہاوس شاہراہ فیصل سے حراست میں لے کر تھانے منتقل
- غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں، 79 فیصد مساجد، 3 چرچ تباہ
- ڈاکٹر ذاکر نائیک کا گورنر ہاؤس کراچی میں ’’زندگی کا مقصد‘‘ موضوع پر خطاب
- فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کا مطالبہ، نیتن یاہو کی تنقید
- پاکستانی بیوپاریوں نے کھجور کی روایتی لذت کو نئے انداز میں متعارف کرادیا
- کراچی: اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
- پنجاب میں 8 اکتوبر تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
- کراچی: ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے مالیت کا 90 من دودھ سے لدا ٹرک چھین لیا
- پی ٹی آئی جلسے کی آڑ میں دہشت گردوں کو پنجاب منتقل کرتی ہے، گورنر کے پی
- اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، ایران
- وزیراعلی گنڈا پور کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب
غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کی آمد مسلسل جاری ہے، وفاقی وزیر تجارت
اسلام آباد: وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مثبت سمت گامزن ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کی پاکستان آمد مسلسل جاری ہے۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں احتجاج کی شدید مذمت کی اور کہا کہ جو ہو رہا وہ ملک کے لیے بہت نقصان دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت مثبت سمت گامزن ہے، شرح سود میں کمی اور مہنگائی میں نمایاں کمی ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ میں استحکام، اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہتر، برآمدات میں پچھلے سال کی نسبت بہتری ہوئی ہے، آذربائیجان کے صدر اور ملائیشیا کے وزیراعظم کا دورہ، سعودی بزنس سمٹ اور شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس ملک کے لیے خوش آئند ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی یقین دہانیاں اور وفود کا پاکستان آنا مسلسل جاری ہے۔
وفاقی وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ نجکاری، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اصلاحات، چھوٹے کاروباروں کی بہتری اور ایگزیم بینک کا قیام سمیت یہ سب معیشت کی مضبوطی کی طرف گامزن ہونے کی علامات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی نمائشوں میں تاریخی غیر ملکی شرکت حکومت کی کارکردگی اور اس پر اعتماد کا ثبوت ہے، توانائی کے مسائل بھی جلد حل کیے جائیں گے لیکن پی ٹی آئی جس روش پر چل رہی وہ انتہائی غلط ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔