- عمر کوٹ میں والد کا تین بچوں کو قتل کرکے خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
- گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہے، بتانا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا، وفاقی وزیراطلاعات
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- پولیس نے چھاپہ مارا تو تب گنڈا پور نکل گئے تھے، وزیرداخلہ
- 24 گھنٹوں سے غائب وزیراعلیٰ علی امین اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
- کراچی میں جماعت اسلامی کا الاقصیٰ ملین مارچ، اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی
- ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی
- پاکستانی طلبا نے ہوا کی نمی سے پینے کا پانی نکالنے والی مشین تیار کرلی
- کراچی: کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ جاں بحق، بیٹی اور اہلیہ زخمی
- خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، وزیراعلیٰ گنڈاپور کی گمشدگی کی قرارداد منظور
- حماس حملے کا سال مکمل؛ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے
- صدرمملکت کی لیفٹننٹ کرنل محمد علی شہید کے گھر آمد، ‘قوم اپنے شہدا کو فراموش نہیں کرے گی’
- لاہور میں خواتین اور بچوں کا اہل غزہ سے اظہار یکجہتی
ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی
ننکانہ صاحب: زمین کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد قتل اور تین زخمی ہوگئے، آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او قصور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
پولیس ذرائع کے مطابق چک نمبر 17 کڑیال میں جوہڑ پر قبضے کے معاملے پرفائرنگ کے نتیجے میں 32 سالہ جعفر اور 40 سالہ فیصل جاں بحق جبکہ رضوان، رفاقت اور اعجاز زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال ننکانہ منتقل کردیا گیا۔
دریں اثنا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او قصور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ننکانہ کو ملزمان کی گرفتاری کیلیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کیا۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے، قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔