- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
- پاکستانی امریکا سے متاثر ہیں لیکن پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
- گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہے، بتانا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا، وفاقی وزیراطلاعات
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- پولیس نے چھاپہ مارا تو تب گنڈا پور نکل گئے تھے، وزیرداخلہ
- 24 گھنٹوں سے غائب وزیراعلیٰ علی امین اچانک خیبرپختونخوا اسمبلی پہنچ گئے
- پی ٹی آئی کے احتجاج میں سرکاری وسائل کے استعمال کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل
- کراچی میں جماعت اسلامی کا الاقصیٰ ملین مارچ، اہل غزہ و لبنان سے اظہار یکجہتی
- ننکانہ صاحب؛ زمین کے تنازع پر فائرنگ، دو افراد قتل تین زخمی
- پاکستانی طلبا نے ہوا کی نمی سے پینے کا پانی نکالنے والی مشین تیار کرلی
- کراچی: کار نے موٹرسائیکل سوار فیملی کو کچل دیا، باپ جاں بحق، بیٹی اور اہلیہ زخمی
- خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس، وزیراعلیٰ گنڈاپور کی گمشدگی کے خلاف قرارداد منظور
- حماس حملے کا سال مکمل؛ اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کیخلاف مظاہرے
’وسان بالا کے بیان کو غلط سمجھا گیا‘، کرن جوہر کا اقربا پروری کے الزامات پر سخت ردعمل
ممبئی: معروف فلمساز کرن جوہر نے حالیہ دنوں میں وسان بالا کے انٹرویو سے متعلق اقربا پروری کے الزامات پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وسان بالا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ کرن نے ان کی فلم ’جگرا‘ کا نامکمل اسکرپٹ اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھیج دیا تھا جس سے وہ خوش نہیں تھے۔
کرن جوہر نے انسٹاگرام پر اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وسان بالا کے بیان کو جس طرح سے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، وہ انہیں پہلے تو مضحکہ خیز لگا، لیکن اب یہ بات انہیں واقعی پریشان کر رہی ہے۔
فلم ’جگرا‘ کے حوالے سے وسان بالا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے کرن جوہر کو ایک غیر منظم ای میل بھیجی تھی اور کرن نے اسکرپٹ کو چیک کیے بغیر عالیہ بھٹ کو بھیج دیا تھا، جس پر وہ خوش نہیں تھے۔
اس پر سوشل میڈیا میں کرن جوہر پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد وسان بالا نے وضاحت دی کہ کرن نے ان پر مکمل اعتماد کا مظاہرہ کیا، اور وہ ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے، فلم ’جگرا‘ 11 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔