- وہاڑی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے حشرات زدہ مربہ جات کی بڑی مقدار پکڑلی
- میانوالی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
- لاہور؛ ساندہ میں نائٹ ایڈیشن کیلیے تیار پتنگوں کی سپلائی ناکام، ملزم گرفتار
- نیپال میں ہونے والی ساف ویمنز چیمپئن شپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
- اسپتالوں کے ویسٹ سے برتنوں کی تیاری، بیماریاں پھیلنے لگیں
- کسانوں کا گندم نہ خریدنے کی پالیسی پر اعتماد میں لینے کا مطالبہ
- محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
- جناح ٹرمینل کی عمارت و اثاثے محفوظ، فلائٹ شیڈول معمول کے مطابق جاری
- ایران کی قدس فورس کے سربراہ بیروت حملے کے بعد رابطے میں نہیں ہیں، رپورٹ میں دعویٰ
- پاکستانی امریکا سے متاثر ہیں لیکن پاکستان امریکا سے ہزار درجے بہتر ہے، ڈاکٹر ذاکر نائیک
- عمر کوٹ میں تین بچوں کو قتل کرنے کے بعد والد کی خودکشی، وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
- غزہ میں بربریت پرعالمی قوتوں کی خاموشی اتنی ہی قابل مذمت ہے جتنے اسرائیلی مظالم، وزیراعظم
- پہلا ٹی 20: بھارت نے بنگلادیش کو سات وکٹوں سے شکست دے دی
- آئی سی وی ایم مشن رپورٹ میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
- کراچی؛ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکا، 2 افراد جاں بحق، 10 زخمی
- اداروں پرالزام لگانے والے پی ٹی آئی عہدیداروں، تجزیہ نگاروں کا منہ قوم کے سامنے کالا ہوا، فیصل واوڈا
- ایران نے اچانک اپنے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں منسوخ کردیں
- گنڈاپور غیرذمہ دار شخص ہے، بتانا ہوگا یہ ڈراما کیوں رچایا، وفاقی وزیراطلاعات
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست
- پولیس نے چھاپہ مارا تو تب گنڈا پور نکل گئے تھے، وزیرداخلہ
محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم
کراچی: ریل مزدور محاذ پاکستان نے محکمہ ریلوے کو ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم دے دیا ہے ان مسائل میں پانی، بجلی کی فراہمی، تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، اور افرادی قوت میں کمی شامل ہیں۔
ملازمین نے خبردار کیا ہے کہ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو کراچی سمیت ملک بھر میں ڈی ایس دفاتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، احتجاج کے دوران ملازمین اپنا کام جاری رکھیں گے اور ریلوے آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔
یونین نے چیئرمین ریلوے کے حالیہ دورے کے دوران پانی اور بجلی کی قلت پر احتجاج کیا تھا، جس کے جواب میں ڈی ایس کراچی نے پانچ یونین رہنماؤں کے ریلوے تنصیبات میں داخلے پر پابندی لگا دی اور کچھ ملازمین کا تبادلہ کراچی سے کوٹری اور مارشلنگ یارڈ کر دیا گیا، جسے یونین نے انتقامی کارروائی قرار دیا۔
ملازمین نے ایک بار پھر کراچی کینٹ اسٹیشن پر احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پابندیاں ختم کی جائیں، تبادلوں کو واپس لیا جائے، اور پانی و بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
حکام کی جانب سے ان مطالبات کو نظر انداز کیے جانے کے بعد ملازمین نے تمام مطالبات کی منظوری کے لیے پانچ دن کا الٹی میٹم جاری کیا ہے، ریلوے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین و بیواؤں کے واجبات بروقت ادا کیے جائیں جبکہ ٹی ایل اے ملازمین کی ریگولرائزیشن کی جائے جنہیں نوکریوں سے نکالا جا رہا ہے۔
ریلوے حکام نے ملازمین کی تعداد کو 95 ہزار سے کم کر کے 49 ہزار کر دیا ہے جس سے مزدور طبقے پر اضافی بوجھ پڑ گیا ہے ریلوے کالونی میں بجلی اور پانی کی بندش اور بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف بھی احتجاج کیا جائے گا لیکن اس دوران ریلوے کا کام جاری رہے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔