گوجر خان میں بیوی نے بچوں کی مدد سے شوہر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  پير 7 اکتوبر 2024
گرفتار ملزمان میں مقتول کی اہلیہ یاسمین، سوتیلی بیٹی ماریہ اور سوتیلے بیٹے حمزہ اور یوسف شامل

گرفتار ملزمان میں مقتول کی اہلیہ یاسمین، سوتیلی بیٹی ماریہ اور سوتیلے بیٹے حمزہ اور یوسف شامل

جاتلی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 2 ہفتے قبل گھر میں شہری کے قتل کا معمہ حل کرلیا۔ مقتول شکیل کے قتل میں اس کی اہلیہ، سوتیلے بیٹے اور بیٹی ملوث نکلی۔

ملزمان نے باقاعدہ منصوبہ بندی کر کے مقتول کو قتل کیا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ جاتلی پولیس نے تفتیش کرتے ہوئے اصل حقائق کو آشکار کیا۔

گرفتار ملزمان میں مقتول کی اہلیہ یاسمین، سوتیلی بیٹی ماریہ اور سوتیلے بیٹے حمزہ اور یوسف شامل ہیں۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران قتل کا انکشاف کیا۔

قتل کے مقدمے میں ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ڈی پی او گوجرخان اور جاتلی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، ملزم کتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔