- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ دینے میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
- لاہور سے قدیم اور لاکھوں مالیت کے قیمتی مجسمے جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- ہم نے طویل جنگ کا انتخاب کیا ہے جو دشمن کیلئے مہنگی اور تکلیف دہ ہوگی، ابو عبیدہ
- ایف بی آر کو ریاست کے ملکیتی اداروں کو جاری کردہ ریکوری نوٹس واپس لینے کی ہدایت
- پاکستان چینی شہریوں اوراداروں کی حفاظت کیلیے موثر اقدامات کرے، چینی وزارت خارجہ
- ن لیگ کے ساتھ الائنس کا پیپلزپارٹی کو سیاسی نقصان ہوا، گورنر پنجاب
- لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو غیرملکی پرواز سے وطن لانے کا فیصلہ
لاہور سے قدیم اور لاکھوں مالیت کے قیمتی مجسمے جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
لاہور: کسٹمز حکام نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کر کے لاہور سے قیمتی اور قدیم بدھا کے اصل مجمسوں کو جاپان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور نے جی پی او سے قیمتی اور قدیم ترین بدھا کے مجسمے کی کاپی کی آڑ میں اصل بدھا کے مجسمے اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
کلیکٹر کسٹمز علی گردیزی کے مطابق یہ پارسل ایک ہمایوں مسعود نے جاپان برآمد کرنے کے لیے بک کرایا تھا، شک کی بنیاد پر محکمہ آثار قدیمہ پنجاب سے مجسموں کی جانچ کی درخواست کی گئی تو تحقیقات کے دوران مجسمہ میں سے ایک قدیم مجسمہ ملا، جو دوسو صدی عیسوی کا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ باقی مجسمے جعلی ہیں اور کسٹمز ایکٹ 1969 اور نوادرات ایکٹ 1975 کے تحت ان کی برآمد پر بھی پابندی ہے۔ کلکٹر کسٹم کے مطابق۔بین الاقوامی مارکیٹ میں مجسموں کی قیمت تقریباً 30000 امریکی ڈالر ہے۔ ملزمان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔