- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
کراچی: ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے سول ایوی ایشن کی دوحصوں میں تقسیم کے بعد پہلی پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے تمام طیاروں کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ہوا بازی تنظیم کی آڈٹ رپورٹ بھی آگئی ہے جس کے مطابق پاکستان کے ایئر سیفٹی اقدامات خطے میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل ہیں۔
ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر شفیع ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن کی کارکردگی بھارتی ایوی ایشن سے اعداوشمار کے اعتبار سے کافی بہتر ہے اس کے علاوہ پاکستان میں کمرشل پروازوں کی آمد آئندہ چند دنوں میں بڑھنے کے ساتھ ساتھ ڈومیسٹک ایوی ایشن مارکیٹ میں بھی بہتری کی گنجائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کے بعد پیدا ہونے والے جمود کے بعد اب بین الاقوامی ایوی ایشن مارکیٹ میں اضافہ ہوا ہے نئی ایئر لائنز پاکستان میں فضائی آپریشنز کی خواہشمند ہیں یورپ میں پروازوں پر پابندی نومبر میں اٹھائے جانے کی قوی امید ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر شہروں سکھر،ملتان ،فیصل آباد ،سیالکوٹ،گوادر اور دیگر چھوٹے شہروں کے مسافروں کو جلد فضائی سہولیات کی فراہمی شروع ہوجائے گی جس کے لیے اجازت مانگ لی ہے اور سال 2025 کی دوسری سہ ماہی تک ان شہروں میں پروازیں چلنا شروع ہو جائیں گی جس کے لیے ائیرلائن چھوٹے طیارے لارہی ہے جس میں 40 سے 50 مسافروں کےبیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔
ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتیا کہ موثر درجہ بندی کی ریٹنگ میں 2021 میں پاکستان کے 70 پوائنٹس تھے جو بڑھ کر 84 ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 700 پائلٹس کام کررہے ہیں جس میں سے 26 فیصد غیر ملکی پائلٹس ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔