- لبنان کا وسطی اسرائیل پر راکٹ حملہ، کئی شہروں میں سائرن بج اٹھے
- بھارت؛ میگھالیہ میں بارشی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 15 افراد ہلاک
- تھائی لینڈ میں سیلاب سے 26 افراد ہلاک، 30 ہزار خاندان متاثر
- کراچی؛ صدر میں ریگل چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی
- نیوکراچی؛ گٹکے کے کارخانے پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار، چھالیے کی بھاری مقدار برآمد
- بحرہ عرب میں موجودہ سسٹم ساحلی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان، پاکستان میں الرٹ جاری
- ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی تفتیش؛ نصف درجن سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا
- ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
- عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- دوحصوں میں تقسیم کے بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پہلی پریس کانفرنس
- کراچی؛ واٹر ٹینکر سے کچل کر 2 نوعمر بھائی جاں بحق، کمسن بھائی سمیت 2 افراد زخمی
- کراچی میں قومی اقصیٰ کانفرنس، فلسطینیوں کی عملی مدد کا مطالبہ
- غزہ جنگ: اسرائیل یومیہ کتنا نقصان برداشت کررہا ہے؟
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کا ایجنٹ گرفتار، پولیس
- کراچی: منگھوپیر میں ویلڈنگ پلانٹ پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق
- کراچی: سائٹ اندسٹریل ایریا میں دو فلائی اوورز تعمیر کرنے کا فیصلہ
- کروڑوں کا مبینہ ٹیکس فراڈ، عدالت نے ٹریکٹر کمپنی کی ایف آئی آر کیخلاف درخواست مسترد کردی
- پانچ آئی پی پیز کو بند کرنے پر غور، منافع 20 گنا سے زیادہ ہوگیا
- اسرائیلی شہریوں کی اکثریت حماس سے جنگ ختم کرنے کی حامی
- کراچی: فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے
عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
کراچی: آئی ایم ایف سے معاہدے کی کامیابی کے بعد عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا، غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے پاکستان کے ڈالر بیسڈ یوروبانڈ اور روپیہ بیسڈ ٹی بلز میں سرمایہ کاری کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، جس کے نتیجے میں یوروبانڈ کی قیمت میں بہتری آئی ہے، جبکہ انٹرسٹ ریٹ کم ہوا ہے۔
سی ای او ٹاپ لائن ریسرچ محمد سہیل نے اس حوالے سے بتایا کہ یوروبانڈ جو اس سے پہلے 20 سے 40 فیصد تک کی شرح سود پر ٹریڈ ہوتا رہا ہے، پر سود کی شرح اس وقت کم ہو کر 9 سے 11 فیصد تک آگئی ہے، جس سے حکومت کو عالمی مارکیٹ سے مناسب شرائط پر فنانسنگ حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوں گے، اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ محمد اویس اشرف نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سرمایہ کاری یوروبانڈز کو بڑھتی ہوئی قیمت پر خرید رہے ہیں اور بلند شرح سود کی ان کی خواہش دم توڑ رہی ہے، دستیاب اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے 500 ملین ڈالر مالیت کے 10 سالہ یوروبانڈز جو ستمبر 2025 میں میچور ہونگے۔
کی قیمت بڑھ کر 98.2 سینٹ ہوگئی ہے، جو 4 اکتوبر تک 97.1 سینٹ تھی، اسی طرح بانڈ پر شرح سود 8.06 پرسنٹیج پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 10.26 فیصد ہوگئی ہے، 1.3 ارب روپے مالیت کے 5 سالہ بانڈز جو اپریل 2026 میں میچور ہورہے ہیں، کی قیمت 91.6 سینٹ سے بڑھ کر 93 سینٹ ہوگئی ہے، جبکہ شرح سود 11.74 پرسنٹیج پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11.18 فیصد ہوگئی ہے، دیگر بانڈز کی صورتحال بھی کچھ اسی طرح ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ٹی بلز میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور ٹی بلز میں ستمبر کے مہینے میں 61.65 ملین ڈالت کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس سے ٹی بلز میں کی گئی غیرملکی سرمایہ کاری مجموعی طور پر 179.16 ملین ڈالر ہوگئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔