ایف بی آر کا 28 لاکھ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ارشاد انصاری / خبر ایجنسیاں  منگل 8 اکتوبر 2024
ملک کی معیشت میں 1.6 ٹریلین روپے اضافہ متوقع، 2.8 ملین افراد ٹیکس ادا نہیں کر رہے، ترجمان ایف بی آر بختیار محمد
فوٹو- فائل

ملک کی معیشت میں 1.6 ٹریلین روپے اضافہ متوقع، 2.8 ملین افراد ٹیکس ادا نہیں کر رہے، ترجمان ایف بی آر بختیار محمد فوٹو- فائل

  اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے 28 لاکھ ممکنہ گھرانوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے قومی معیشت کے حجم میں تقریباً 1.6 ٹریلین روپے کااضافہ متوقع ہے ۔

ایف بی آر کے ترجمان بختیار محمد کے مطابق ملک میں تقریبا 3.5 ملین ایسے افراد ہیں جو ٹیکس ادا کرنے کے اہل ہیں تاہم ان میں سے 2.8 ملین افراد تاحال ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔ دوسری جانب ایف بی آر کو بڑی کامیابی ملی ہے ۔

ایف بی آر کی جانب سے پکڑے جانے والے کروڑوں روپے کی سیلز ٹیکس چوری کے کیس میں سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونے کے الزام میں ملت انڈسٹریل پراڈکٹس لمیٹڈ اور اس کے چیئرمین کے خلاف دائر ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔