- پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روکدیا
- چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
- پہلا ٹیسٹ: بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے، انگلش ٹیم پُر امید
- خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی
- بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں پھر احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان
- سندھ کے کسانوں کیلیے کھاد سرکاری نرخ پر براہ راست خریدنے کیلیے ایپ متعارف
- سندھ بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
- سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
- سندھ حکومت کی پرائیویٹ وکلا کو 44 ملین سے زائد ادائیگی کا انکشاف
- پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید
- غزہ پر تمام اسلامی ممالک کو دوٹوک مؤقف اپنانا ہوگا، امیر جماعت اسلامی سے ایرانی سفیر کی ملاقات
- بھارتی فضائیہ کے ایئر شو میں 5 افراد ہلاک؛ 100 کی حالت غیر
- سعودی شہزادہ سلطان بن محمد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
- پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے دیگر جیلوں میں منتقل کرنے کا فیصلہ
- اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سے ملک بدر کردیا گیا
- کے الیکٹرک بلوں میں ٹیکس وصولی کیخلاف درخواست مسترد
- اسٹیٹ بینک کا چھوٹے کاروبار اور صنعتوں کیلئے اہم اقدام
- غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 5 بچوں اور 2 خواتین سمیت 25 فلسطینی شہید
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کو دوسرا خط، فوری کارروائی پر زور
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے وفاق کی قانون سازی کا احترام کرنے پر زور دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو دوسرے خط میں فوری کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے الیکشن کمیشن کو اپنے دوسرے خط میں فوری کارروائی پر زور دیا اور الیکشن کمیشن کو انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی بالادستی جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، انتخابات ایکٹ 2024 پر عمل درآمد میں تاخیر عوام کی مرضی کے خلاف ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرنا چاہیے، انتخابات ایکٹ پر فوری عمل درآمد جمہوری نظام کی سالمیت کے لیے ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا معاملہ، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے تقدس کو برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، انتخابات ترمیمی ایکٹ 2024 کے نفاذ میں مزید تاخیر ناقابلِ قبول ہے۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمانی رہنماؤں کے مطالبے پر خواتین اور اقلیت کے لیے مخصوص نشستوں سے متعلق جلد فیصلے کے لیے الیکشن کمیشن کو دوسرا خط لکھ دیا تھا۔
یاد رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 19 ستمبر 2024 کو الیکشن کمیشن کو اس حوالے سے خط لکھا تھا اور اسی روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے بھی الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر پہلا خط لکھ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: مخصوص نشستوں کا فیصلہ جلد کیا جائے، اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو دوسرا خط
ادھر سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادر شاہ نے 20 ستمبر 2024 کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔