اسامہ بن لادن کے بیٹے کو فرانس سے ملک بدر کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 8 اکتوبر 2024
عمر بن لادن فرانس میں اپنی برطانوی نژاد اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے

عمر بن لادن فرانس میں اپنی برطانوی نژاد اہلیہ کے ساتھ رہتے تھے

پیرس: فرانس کی حکومت نے القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کے ایک بیٹے عمر بن لادن کی ملک بدری کے احکامات جاری کردیے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ عمر بن لادن کو ملک بدری کردیا گیا اور تاحکم ثانی ان کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد ہوگی۔

وزیر داخلہ نے یہ نہیں بتایا کہ عمر بن لادن کو فرانس سے کس ملک بھیجا گیا اور نہ ہی سرکاری اعلامیے میں ملک بدری کی کوئی ٹھوس وجہ بتائی گئی ہے۔

تاہم مقامی اخبار لے پبلیکیٹر لائبر کا دعویٰ ہے کہ عمر بن لادن نے اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ کی تھی جس کا  فرانسیسی حکام نے نوٹس لیا۔

عمر بن لادن کی شریک حیات برطانوی نژاد ہیں اور ان کے ساتھ ہی وہ برسوں سے نارمنڈی گاؤں میں مقیم ہیں جہاں وہ بطور مصور قدرتی مناظر کی نقاشی کرتے رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے عمر بن لادن کا موقف جاننے کی کوشش کی لیکن انھوں نے جواب دینے سے گریز کیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔