- لاہور میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
- غیرملکی طیارہ لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا
- سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری، عالمی بینک
- کراچی میں ہلاک چینی انجینئر قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے، وزیر خزانہ
- گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- ایئرپورٹ دھماکا: خودکش حملہ آور صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا
- کراچی: کورنگی میں نواجوان بس سے گر کر جاں بحق
- ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مفت آئی ٹی کورسزکی افتتاحی تقریب
- پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روکدیا
- چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
- پہلا ٹیسٹ: بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے، انگلش ٹیم پُر امید
- خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی
- بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں پھر احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان
- سندھ کے کسانوں کیلیے کھاد سرکاری نرخ پر براہ راست خریدنے کیلیے ایپ متعارف
- سندھ بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
- سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
- سندھ حکومت کی پرائیویٹ وکلا کو 44 ملین سے زائد ادائیگی کا انکشاف
- پاکستان کرکٹ بورڈ کی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق برطانوی اخبار کے دعوے کی تردید
بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
راولپنڈی: وفاقی دارالحکومت میں دو روزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا جہاں دنیا بھر سے ماہرین اور اسکالرز نے شرکت کی۔
پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹریٹجک ویژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں دوروزہ بین الاقوامی اسلام آباد نان پرولیفریشن کانفرنس 2024 کا انعقاد ہوا اور کانفرنس میں دنیا بھر کے اسکالرز اور ماہرین کو اکٹھا کیا گیا، جس کا مقصد عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمہ اور پاکستان کے پالیسی نکتہ نظر کو شیئر کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے اور ان کے علاوہ پالیسی میکرز جنرل (ریٹائرڈ) زبیر محمود حیات، خالد احمد قدوائی اور سرفراز ستار نے بھی خطاب کیا، کانفرنس میں امریکا، روس، چین اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے ممتاز بین الاقوامی اسکالرز شریک ہوئے۔
بیان میں کہا گیا کہ کانفرنس نے جوہری عدم پھیلاؤ کی کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو تقویت بخشی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دوروزہ بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس میں علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔