- شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، 7 افراد جاں بحق 11 زخمی
- لاہور میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
- لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی
- سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری، عالمی بینک
- کراچی میں ہلاک چینی انجینئر قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے، وزیر خزانہ
- گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- ایئرپورٹ دھماکا: خودکش حملہ آور صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا
- کراچی: کورنگی میں نواجوان بس سے گر کر جاں بحق
- ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مفت آئی ٹی کورسزکی افتتاحی تقریب
- پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روکدیا
- چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
- پہلا ٹیسٹ: بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے، انگلش ٹیم پُر امید
- خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی
- بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں پھر احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان
- سندھ کے کسانوں کیلیے کھاد سرکاری نرخ پر براہ راست خریدنے کیلیے ایپ متعارف
- سندھ بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
- سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
- سندھ حکومت کی پرائیویٹ وکلا کو 44 ملین سے زائد ادائیگی کا انکشاف
چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
اسلام آباد: چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے دورہ پاکستان کے دوران پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت بجلی کے منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین کے وزریراعظم لی کیانگ کے دورہ کے موقع پر سی پیک کے تحت بجلی کے منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالر کے قرضے ری پروفائلنگ کا امکان ہے اور اس کے لیے دونوں ممالک کے درمیان ڈیٹ ری پروفائلنگ کے ایم اویوز پر دستخط کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نےسی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویز دی ہے اور چینی وزیراعظم کے دورے میں ان قرضوں کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی ریٹ کم کرنے پر رضامند چینی آئی پی پی کے انجینئرز کو کراچی میں نشانہ بنایا گیا، وزیر خزانہ
انہوں نے بتایا کہ ڈیٹ ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا اور ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔
چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر پاکستان کا پرائیویٹ پاورانفرا اسٹرکچر بورڈ اور چینی کمپنیاں ایم اویوز پر دستخط کریں گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈیٹ ری پروفائلنگ میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، ڈیٹ ری پروفائلنگ ایم او یو کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔