- کراچی؛ شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب 3 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار، اسلحہ، کار اور موٹر سائیکلیں برآمد
- شام کے دارالحکومت دمشق میں رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملہ، 7 افراد جاں بحق 11 زخمی
- لاہور میں ناکہ جات پر سخت سکیورٹی کا عمل جاری، 5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
- لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی
- سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر تیزی سے جاری، عالمی بینک
- کراچی میں ہلاک چینی انجینئر قرض ری شیڈولنگ مذاکراتی ٹیم کا حصہ تھے، وزیر خزانہ
- گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا
- ایئرپورٹ دھماکا: خودکش حملہ آور صدر کے 2 ہوٹلز میں مقیم رہا
- کراچی: کورنگی میں نواجوان بس سے گر کر جاں بحق
- ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام مفت آئی ٹی کورسزکی افتتاحی تقریب
- پی ٹی آئی نے اپنے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی سیاسی احتجاج میں شامل ہونے سے روکدیا
- چینی وزیراعظم کے دورے میں بجلی کے منصوبوں کا اربوں ڈالر قرض ری پروفائلنگ کا امکان
- پہلا ٹیسٹ: بین ڈکٹ بیٹنگ کے لیے فٹ ہوجائیں گے، انگلش ٹیم پُر امید
- خیبرپختونخوا حکومت نے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی
- بین الاقوامی نان پرولیفریشن کانفرنس، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو شکست دے دی
- پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد میں پھر احتجاج کی کال دیے جانے کا امکان
- سندھ کے کسانوں کیلیے کھاد سرکاری نرخ پر براہ راست خریدنے کیلیے ایپ متعارف
- سندھ بار کونسل کا مجوزہ آئینی ترمیم پر تحفظات کا اظہار
- سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی نااہلی کے لیے درخواست دائر
لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لانے والی خصوصی پرواز کراچی پہنچ گئی
کراچی: غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کا طیارہ لبنان میں پھنسے 70 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی،ایف آئی اے، اے ایس ایف اور دیگر متعلقہ اداروں نے ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات مکمل کرلیے ہیں، ایئر 320 ساختہ طیارہ رات 2 بجے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا لیکن ایک گھنٹے کی تاخیر سے طیارہ رات 3 بجے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کر گیا۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور دیگر نے لبنان سے آنےوالوں کا کراچی ائیر پورٹ پر استقبال کیا
گورنرسندھ نے کہا لبنان سے خصوصی طیارہ 71 پاکستانیوں کو لے کر کراچی ایئرپورٹ پر آیا ہے ہم نے انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ حکومت پاکستان مشکل وقت میں ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور جو پاکستانی وہاں رہ گئے ہیں ان کے لیے حکومت پاکستان نے بہترین انتظامات کیے ہوئے ہیں حکومت پاکستان سب پاکستانیوں کو ساتھ خیریت سے لائے گی۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورا خطہ اس وقت جنگ کی حالت میں ہے بہت مشکل وقت تھا اس وقت وزارت خارجہ نے مکمل ذمہ داری لی۔
یاد رہے کہ سول ایوی ایشن نے خصوصی پرواز کی اجازت دی تھی خصوصی پرواز کے ذریعے 70 سے زائد پاکستانی وطن پہنچ گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔