- بھارت نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات
- کراچی: 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
- صدر مملکت نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شاہزیب خان کو 10 کروڑ کا چیک دے دیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرادیا
- انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین ایک بار پھر تبدیل
- اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کے احکامات جاری
- ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کراچی کے وکلا نے کھلا خط لکھ دیا
- درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ جنگ بندی تک ڈیوٹی سے انکار
- بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے
- جامعہ کراچی کی جانب سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کیلیے ڈاکٹریٹ کی اعزازی سند
- پشاور؛ صوبائی کابینہ کا اجلاس، پولیس ایکٹ اور قیدیوں سے متعلق رولز میں ترامیم کی منظوری
- آئینی ترامیم پر حکومت کو مشکلات کا سامنا، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک
- کراچی؛ مدرسے کے زیر زمین واٹر ٹینک سے کمسن بچے کی لاش برآمد
- انگلش فاسٹ بولر اولی اسٹون شادی کیلیے ٹیسٹ سیریز چھوڑ کر وطن روانہ
- محکمہ موسمیات نے بحریہ ٹاؤن میں بارش کوناپنے کے 5 رین گیجزنصب کردیے
- علی امین گنڈاپور نے وضاحت نہیں کی کہ وہ کے پی ہاؤس سے کیوں بھاگے، رکن جے یو آئی
- پنجاب کے ہیلتھ انفارمیشن سسٹم اورامیونائزیشن ڈائریکٹوریٹ کو نادرا سے منسلک کرنے کا منصوبہ
- کراچی؛ گھریلو جھگڑے میں بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا
’بھول بھلیاں 3‘ کا دھماکے دار ٹریلر، کارتک آریان کا ودیا بالن سے خوفناک مقابلہ
ممبئی: کارتک آریان اور تریپتی ڈمری کی فلم ’بھول بھلیاں 3‘ کا شدت سے انتظار کیا جانے والا ٹریلر آخرکار ریلیز ہو گیا، جس نے شائقین میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے، فلم کی ہدایت کاری انیس بزمی نے کی ہے اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔
ٹریلر میں کارتک آریان کو ایک بار پھر ’روح بابا‘ کے کردار میں دکھایا گیا ہے، جن کی مزاحیہ انداز اور کرشماتی شخصیت نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے ساتھ ودیا بالن بھی منجولیکا کے روپ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں، جو کہ اس فلم کا ایک اہم اور خوفناک کردار ہے۔ اس بار فلم میں مزید پیچیدگیاں اور موڑ شامل کیے گئے ہیں۔
ٹریلر میں منجولیکا بمقابلہ منجولیکا کا دلچسپ مقابلہ دکھایا گیا ہے، جس میں روح بابا اور منجولیکا کے درمیان ہونے والے تصادم کی جھلکیاں مداحوں کے لیے باعث تجسس ہیں۔
’بھول بھلیاں 3‘ میں کارتک آریان کے ساتھ ودیا بالن، مادھوری ڈکشٹ اور تریپتی ڈمری مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے، جبکہ معاون کرداروں میں وجے راز، راجپال یادو، سنجے مشرا اور اشونی کالسیکر جیسے معروف اداکار بھی شامل ہیں۔
فلم کا میوزک بھی شائقین کے لیے ایک بڑا دلچسپ پہلو ہو گا اور بھول بھلیاں کی مقبول دھن کو دوبارہ سننے کا موقع ملے گا۔ بھول بھلیاں 3 اس دیوالی یکم نومبر، 2024 کو بڑے پردے پر ریلیز ہو رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔