صدر مملکت نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شاہزیب خان کو 10 کروڑ کا چیک دے دیا

عامر الیاس رانا  بدھ 9 اکتوبر 2024
فوٹو: فراہم کردہ

فوٹو: فراہم کردہ

  اسلام آباد: صدر مملکت نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے کمبیٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی ایتھلیٹ شاہزیب خان کو 10 کروڑ روپے کے چیک سے نواز دیا۔

ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے ملک کا نام روشن کرنے پر شاہ زیب خان کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں مزید کامیابیاں حاصل کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا بلوچستان میں نوجوانوں کے پاس بے پناہ ٹیلنٹ ہے جنہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے زور دیا کہ کھیلوں کے میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔