- پاکستان سے لبنان کے لیے پہلی انسانی امداد روانہ کردی گئی
- ایف آئی اے کراچی زون میں تقرریاں و تبادلے
- خیبر میں کشیدہ صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل
- پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو 38 روز کے لیے بند کر دیا گیا
- چینی قرضوں کی جلد ری پروفائلنگ کا امکان نہیں، محمد اورنگزیب
- جامشورو میں کار بیریئر سے ٹکرا گئی، 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق 6 زحمی
- ایئر پورٹ دھماکے کی تفتیش میں اہم پیشرفت، خودکش بمبار کا سہولت کار گرفتار
- کراچی: پورٹ قاسم کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی
- بھارت کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
- بھارت نے بنگلادیش کیخلاف ٹی 20 سیریز جیت لی
- مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر سعودی ولی عہد سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات
- کراچی: 3 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا پڑوسی گرفتار
- صدر مملکت نے ورلڈ کراٹے چیمپئن شاہزیب خان کو 10 کروڑ کا چیک دے دیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارت نے سری لنکا کو 82 رنز سے ہرادیا
- انٹربورڈ کراچی کے چیئرمین ایک بار پھر تبدیل
- اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں ضبط کرنے کے احکامات جاری
- ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- چیف جسٹس آف پاکستان کے نام کراچی کے وکلا نے کھلا خط لکھ دیا
- درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ جنگ بندی تک ڈیوٹی سے انکار
- بزرگ سیاستدان اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی الہٰی بخش سومرو انتقال کرگئے
بھارت کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
ممبئی: بھارت کے مشہور صنعت کار رتن ٹاٹا 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ بدھ کو انتقال کرگئے۔ انہیں چند روز پہلے بلڈ پریشر میں کمی کی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں تھے۔
تین روز پہلے بھی رتن ٹاٹا کے انتقال کی خبر منظر عام پر آئی تھی تاہم انکے سوشل میڈیا سے اسکی تردید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ وہ بالکل فٹ اور صحت مند ہیں۔
رتن ٹاٹا کے انتقال پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت سیاست، صنعت اور فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
رتن ٹاٹا نے مارچ 1991 سے دسمبر 2012 تک ٹاٹا گروپ کی قیادت کی اور ٹاٹا سنز کو نئی بلندیوں تک پہنچایا، مارچ 2024 تک ٹاٹا گروپ کی مالیت 365 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔
ٹاٹا گروپ کی ویب سائٹ کے مطابق 2023-24 میں ٹاٹا گروپ کی کمپنیوں نے مل کر 165 ارب ڈالر کی آمدنی حاصل کی۔ ٹاٹا گروپ کی 30 کمپنیوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ سے زیادہ افراد ملازمت کرتے ہیں۔
ٹاٹا گروپ کی مشہور کمپنیوں میں ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز، ٹاٹا موٹرز، انڈین ہوٹلز، ایئر انڈیا، جیگوار لینڈ روور، ٹائٹن، انفینیٹی ریٹیل (کروما)، ٹرینٹ (ویسٹ سائیڈ، زوڈیو، زارا) شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔