صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 10 اکتوبر 2024
فوٹو: پی پی سوشل میڈیا

فوٹو: پی پی سوشل میڈیا

اشک آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر ترکمانستان پہنچ گئے۔

اشک آباد ایئرپورٹ پر ترکمانستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر باتر امانوو نے صدر مملکت کا استقبال کیا اور پھول پیش کئے۔

صدر مملکت ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 300 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ہونے والے بین الاقوامی فورم سے خطاب کریں گے۔

صدر مملکت اپنے دورے کے دوران ترکمانستان کی سینیئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔