- بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ، 20 کان کن جاں بحق 7 زخمی
- اے آئی کی صدی ،81 فیصد سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیب ہی نہیں
- خالد مقبول صدیقی کا ایم ڈی کیٹ میں مبینہ دھاندلی پر متاثرہ طلبہ کے مؤقف کی حمایت کا اعلان
- کراچی؛ سہراب گوٹھ کے قریب نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ، تلاش کیلیے آپریشن شروع
- کراچی سمیت ملکی ہوائی اڈوں پر ای گیٹس منصوبے کی ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع
- نوح دستگیر بٹ کامن ویلتھ پاور لفٹنگ چیمپئن بن گئے
- جڑانوالہ : گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ دو نوجوانوں کی خودکشی
- پاکستان، سعودی عرب کے درمیان 2.2 ارب ڈالر کی 27 مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا اہم میچ آج دبئی میں ہوگا
- قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے دو گروپوں میں تصادم، بوائز ہاسٹل خالی کرنے کی ہدایت
- 26ویں آئینی ترمیم؛ قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج طلب
- کراچی: ایئرپورٹ کے قریب دھماکے میں جاں بحق چینی باشندوں کی میتیں چین روانہ
- کراچی: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی
- کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کے انتقال پر لواحقین کا طبی عملے پر تشدد
- مبارک ثانی کیس: وفاق المدارس کا سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا خیر مقدم
- انٹربورڈ کراچی؛ پری انجینئرنگ سال دوم کے نتائج کا اعلان آج کیا جائے گا
- کراچی: زیر تعمیر عمار سے گرکر محنت کش جاں بحق
- کراچی: نالے میں نوعمر لڑکا گر کر لاپتہ، ریسکیو آپریشن جاری
- سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، وزیراعظم
جنید کا دلچسپ انکشاف : والد عامر خان کی نصیحت جس نے ان کی اداکاری کو بدل دیا
ممبئی: مشہور پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے 16ویں سیزن میں بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان نے ایک خاص قسط میں شرکت کی، جو میگا اسٹار امیتابھ بچن کے 82 ویں یوم پیدائش کے جشن کے لیے بنائی گئی تھی۔ یہ قسط ‘مہانایک کا جنم اتسو’ کے نام سے جمعہ 11 اکتوبر کو نشر کی جائے گی۔
شو کے دوران، امیتابھ بچن نے جنید خان کی پہلی فلم “مہاراج” میں ان کی اداکاری کی تعریف کی اور ان سے پوچھا کہ انہوں نے اپنے والد عامر خان سے کیا سیکھا ہے۔
عامر خان نے مذاق کرتے ہوئے کہا، “پہلے تو میں نے جنید کو فلم نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا کیونکہ اسے کئی آڈیشنز میں مسترد کر دیا گیا تھا، لیکن جب اسے ‘مہاراج’ میں منتخب کیا گیا، تو میں نے سوچا کہ اسے فلم نہیں لینی چاہیے۔”
جنید نے بتایا، “اس وقت میرے پاس یہی ایک فلم کی آفر تھی اور اگر میں یہ موقع نہیں لیتا تو پھر کب اداکاری شروع کروں گا؟” انہوں نے مزید کہا، “میں تھیٹر اسکول جانا چاہتا تھا، اور میرے والد نے مجھے قیمتی مشورہ دیا: ‘اداکاری تو تم کہیں بھی سیکھ سکتے ہو، لیکن اگر تمہیں بھارتی فلم انڈسٹری میں کامیاب ہونا ہے تو تمہیں ہندی اور اس ملک کی ثقافت کو سمجھنا ہوگا۔'”
عامر خان نے مزید کہا، “میں نے جنید کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر سے کنیاکماری تک بس کے ذریعے سفر کرے اور وہاں کچھ عرصہ گزارے، تاکہ اسے مقامی ثقافتوں کا علم ہو سکے۔ اس سفر سے جو سبق ملے گا، وہ کوئی اسکول یا کالج نہیں سکھا سکتا۔”
امیتابھ بچن نے عامر خان کے اس مشورے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا، “میں نے بھی اپنے بیٹے ابھیشیک کو یہی مشورہ دیا تھا کہ وہ دو یا تین ماہ مقامی لوگوں کے ساتھ گزارے، کیونکہ یہ اس کی اداکاری میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔”
‘مہانایک کا جنم اتسو’ کا یہ خاص قسط امیتابھ بچن کے یوم پیدائش کے موقع پر نشر ہوگی، جبکہ کون بنے گا کروڑ پتی سیزن 16 ہر رات 9 بجے سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر نشر ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔