ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز کی بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اکتوبر 2024
بنگلادیش کیخلاف فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور ہیڈ کوچ شین ڈیٹز مسرور نظر آرہے ہیں (فوٹو: آئی سی سی)

بنگلادیش کیخلاف فتح کے بعد ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز اور ہیڈ کوچ شین ڈیٹز مسرور نظر آرہے ہیں (فوٹو: آئی سی سی)

ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے تیرہویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں گروپ بی کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز ویمنز ٹیم نے 104 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12.5 اوورز میں حاصل کرلیا۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، بنگلادیش کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بناسکی تھی۔

رواں ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے تین، تین میچ کھیل چکی ہیں، ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں کامیابی اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلا دیش صرف ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے جبکہ دو میں ناکامی ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔