انٹرنیٹ پر عوام کا ڈیٹا سرعام فروخت ہونے کا انکشاف

 جمعـء 11 اکتوبر 2024
پی ٹی اے نے کہا کہ ایسی ویب سائٹس سامنے آنے پر بلاک کردی جاتی ہیں—فوٹو: فائل

پی ٹی اے نے کہا کہ ایسی ویب سائٹس سامنے آنے پر بلاک کردی جاتی ہیں—فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر سرعام فروخت ہونےکے انکشاف پر کہا ہے اس طرح کا ڈیٹا فروخت کرنا غیرقانونی عمل ہے۔

صارفین کے ڈیٹا کی غیرقانونی فروخت کے حوالے سے بتایا گیا کہ موبائل صارفین کے شناختی کارڈنمبر، شناختی کارڈ کی کاپی اور ایڈریس آن لائن فروخت کیا جا رہا ہے، موبائل صارفین کا فیملی ٹری، لائیولوکیشن بھی انٹرنیٹ پر سرعام بیچاجا رہا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ گوگل پر درجنوں ویب سائٹس اور ایپس عوام کا چوری شدہ ڈیٹا بیچنے میں مصروف ہیں، موبائل صارف کے پورے خاندان کی تفصیلات بھی بیچی جارہی ہیں اور موبائل صارف کی کال ہسٹری اور وٹس ایپ ڈیٹا بھی فروخت کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا کہ اس طرح کا ڈیٹا بیچنا غیرقانونی عمل ہے اور پی ٹی اے متعدد ایسی ویب سائٹ بند کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی ویب سائٹ سامنے آنے پر پی ٹی اے فوراً اس کو بلاک کر دیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔