- فیصل آباد؛ فلائی اوور کا موڑ کاٹتے ہوئے دو موٹر سائیکلیں نیچے گرگئیں، دو نوجوان جاں بحق
- وزیر اعلیٰ کے پی کا دکی حملے میں مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس
- سندھ بار کونسل کی 12 اکتوبر کو کراچی میں عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کی حمایت
- آئینی عدالتیں وقت کی اہم ضرورت ہیں وقت پر انصاف نہ ملنا ناانصافی ہے، گورنر پنجاب
- کراچی؛ نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ سے دکاندار جاں بحق
- صفائی و اسپرے نہ ہونے سے مچھروں کی بہتات، ملیریا، ڈنگی و چکن گونیا کے مریض بڑھ گئے
- حکومت چینی انجینئرز کو سیکیورٹی دینے میں ناکام،شہباز رانا
- حکومت نے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنیکی اجازت دیدی
- 7 ارب ڈالرکیلیےIMFکی 40کڑوی شرائط پر سر تسلیم خم
- ایران کے پیٹرولیم کے شعبے پر امریکی پابندیوں میں توسیع
- محکموں میں نوکریوں کیلئے اسپورٹس کوٹے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، رانا ثنااللہ
- وزیراعظم کا ایس سی او اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسلام آباد کا دورہ
- شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں 8 ممالک کی اعلیٰ شخصیات شرکت کریں گی
- ایس سی او اجلاس، شرپسندعناصرکوکسی قسم کارخنہ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے، عطااللہ تارڑ
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
- لاڑکانہ؛ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ناکامی کا شکار، قتل واغوا کی وارداتیں عروج پر
- لاہور؛ جواری نے پیسے نہ دینے پر نابینا بھائی کو قتل کردیا
- پیپلزپارٹی سندھ کے میڈیکل ونگ کے عہدوں کیلیے امیدواروں سے درخواستیں طلب
- کراچی: بارش کے سبب ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی
- چیف جسٹس اعلان کریں کہ آئینی ترمیم آنے یا نہ آنے پر وہ ریٹائر ہوجائیں گے، حافظ نعیم
لاڑکانہ؛ کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن ناکامی کا شکار، قتل واغوا کی وارداتیں عروج پر
لاڑکانہ: لاڑکانہ ڈویژن کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف گزشتہ دو سالوں سے جاری آپریشن مسلسل ناکامی کا شکار ہےا ور قتل و غارت، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتیوں کی وارداتیں عروج پہنچ گئی ہیں۔
ڈی آئی جی لاڑکانہ آفس کی لاڑکانہ ڈویژن میں جرائم کی صورتحال سے متعلق ایکسپریس نیوز کو موصول ہونےو الی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع میں گزشتہ 9 ماہ کے دوران 421 افراد قتل اور 472 زخمی ہوئے۔
لاڑکانہ ضلع میں 89، قمبر شہدادکوٹ میں 82، جیکب آباد میں 61، کندھکوٹ کشمور میں 80 اور شکارپور میں سب سے زیادہ 109 افراد قتل ہوئے جبکہ اسی عرصے کے دوران پولیس افسران سمیت 12 پولیس اہلکار شہید اور 42 شدید زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ ڈویژن میں 852 مبینہ پولیس مقابلوں میں 52 ملزمان ہلاک ہوئے اور 174 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس عرصے کے دوران پولیس نے 7 ہزار 231 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کیا۔
گذشتہ 9 ماہ کے دوران لاڑکانہ ڈویژن میں اغوا کے 276 اور اغوا برائے تاوان کے 72 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 69 افراد کو بازیاب کروایا گیا، تاہم ضلع شکارپور پولیس کے مغوی پولیس اہلکار محمد اسماعیل شر کو بھی ڈاکوؤں سے تاحال بازیاب نہیں کروایا جاسکا۔
لاڑکانہ ڈویژن میں گزشتہ نو ماہ کے دوران شہریوں سے 39 کروڑ سے زائد مالیت کی لوٹ مار کی گئی جبکہ ریکوری صرف 5 کروڑ تک رہی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 9 ماہ کے دوران ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے بیشتر افراد نے رہائی کے لیے کروڑوں روپے کی رقم بطور تاوان ادا کی جبکہ تاوان کی رقم ادا نہ کرنے والے دو شہریوں کو ڈاکوؤں نے قتل کر کے نعشیں قریبی علاقوں میں پھینک دیں۔
پولیس کے مطابق ملک کے مختلف صوبوں کے شہری تاحال ڈاکوؤں کے مختلف گروہوں کے پاس مغوی ہیں جن میں بگٹی برادری کے بھی دو افراد شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔