- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- امریکا کا اسرائیل کو ایڈوانس اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
- پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کرلی
- کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
- غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے
- کراچی میں دونوں مظاہرے سیاسی تنظیموں کی ایما پر کیے گیے، صوبائی وزیر داخلہ
- سیالکوٹ؛ قتل کے مقدمے میں جعل سازی پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ
- روحیل نذیر اور معاذ صداقت پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ میں شامل
- بحیرۂ عرب میں موجود ہوا کے کم دباؤ کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا
- ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے وفود کی آمد کا سلسلہ شروع
- کراچی میں بریسٹ کینسر کی تشخیص اور علاج کے حوالے سے پنک ٹوبر مہم کا انعقاد
- کوئٹہ؛ گھریلو ناچاقی پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل، ملزم گرفتار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 10 وکٹوں سے ہرادیا
- داعش کیلیے جاسوسی پر امریکی فوجی کو 14 سال قید
جماعت اسلامی کی تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کی اپیل
لاہور: جماعت اسلامی نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کا احتجاج موخر کرنے کی اپیل کردی۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے پاکستان کی میزبانی میں 15، 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کا خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ایس سی او کانفرنس حکومت یا کسی پارٹی نہیں پوری قوم کے لیے اعزاز کی بات ہے، سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی وقار کو ترجیح دی جائے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی اپنا احتجاج موخر کرے اور حکومت عمران خان سے ملاقات کا پی ٹی آئی کا مطالبہ تسلیم کرے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات، سیاسی عدم استحکام کے خاتمہ کے لیے قومی سیاسی جمہوری قیادت کو قومی ڈائیلاگ کا دروازہ کھولنا ہوگا۔ اقتدار کے حصول کے لیے قومی سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار اور سہولت کار بنی رہیں گی تو پاکستان سیاسی، جمہوری، پارلیمانی اور اقتصادی اعتبار سے مزید مشکلات کا شکار ہوگا۔ سیاسی بحرانوں کا سیاسی حل قومی سیاسی قیادت کے سیاسی شعور اور بالغ نظری کا امتحان ہے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ملک دشمن کارروائی ہے. پوری قوم آئرن برادر چین کے عوام کے ساتھ دُکھ اور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔اس سازشی دہشت گردی کا ماسٹر مائنڈ دونوں برادر ممالک چین اور پاکستان کا مشترکہ دشمن ہے. پاک چین دوستی مستقبل میں عالمی محاذ پر نئی صف بندی کی مضبوط بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے رابطہ، 15 اکتوبر کا احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اعلیٰ سطحی اقتصادی وفد کی پاکستان آمد اور سرمایہ کاری معاہدے پاکستان سے دیرینہ دوستی کا مضبوط پیغام ہے۔پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبہ، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا مضبوط عزم اور ایس سی او کانفرنس پاکستان کے لیے بہت مفید ہیں لیکن اتحادی حکومت کی اندرونی بھگدڑ، سیاسی عدم استحکام، سیاسی مسائل کا سیاسی حل تلاش کرنے سے گریز کی روِش اِن تمام مفید اقدامات پر منفی اثرات مرتب کرنے کا باعث بن رہی ہے۔
لیاقت بلوچ نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت اور اس کی اتحادیوں نے آئین کو بازیچہ اطفال بنادیا ہے۔ حکومت کا ہر حامی آئین میں اپنی مرضی کی ترمیم چاہتا ہے اور اس پر وہ ایک دوسرے کو بلیک میل کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسی آئینی ترمیم جس پر قومی اتفاق رائے نہیں اور جس کے لیے حکومت کے پاس دو تہائی اکثریت بھی نہیں، اس کے لیے بلیک میلنگ، کرائے پر ممبرز کے حصول اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے دوتہائی اکثریت اکٹھی بھی کرلی جائے تو یہ عمل آئینِ پاکستان اور عدالتی تقسیم کو ہمیشہ متنازع بنائے رکھے گا، اس لیے حکومت غیر آئینی، غیرقانونی طریقوں سے آئینی ترمیم کے اقدام سے باز آجائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔