- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
- کراچی؛ کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 6 افراد زخمی
- سوڈان؛ فوج کی دارالحکومت میں مارکیٹ پر فضائی کارروائی، 23 افراد ہلاک
- اسلام آباد سے لاہور آنے والی ٹرین کو حادثہ، مسافر بوگی ایک طرف جھک گئی
- حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، تین افراد ہلاک، 67 زخمی
- اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے ناقابل قبول ہیں، اٹلی کا اسرائیلی وزیراعظم کا پیغام
- فخر زمان کی بابراعظم کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر شدید تنقید
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا بھارت کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- امریکا کا اسرائیل کو ایڈوانس اینٹی میزائل سسٹم فراہم کرنے کا اعلان
- پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ نے خودکشی کرلی
- کراچی؛ شیر شاہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق، 5 افراد زخمی
- غزہ کے 27 طلباء میڈیکل تعلیم کیلئے مصر سے پاکستان پہنچ گئے
- کراچی میں دونوں مظاہرے سیاسی تنظیموں کی ایما پر کیے گیے، صوبائی وزیر داخلہ
بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
ممبئی: بھارت کے مشہور سیاست دان باباصدیقی کو ممبئی میں قتل کیا گیا اور اس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے، اب رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انہیں گینگ نے جلوس اور فائر ورکس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نشانہ بنایا۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے سابق وزیر باباصدیقی کو دوسہرا میں جلوس اور فائرورکس کی آڑ میں قتل کردیا گیا اور اس کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کرلی اور خبردار کیا تھا کہ ہر وہ شخص جو سلمان خان کی مدد کر رہا ہے اس کو نشانہ بنایا جائے گا۔
باباصدیقی کے قتل کی ابتدائی تفتیش سے واضح ہوتا ہے کہ حملہ آوروں نے جلوس کے دوران ہونے والے شور و غل کا فائدہ اٹھایا اور فائرنگ کردی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت: مشہور سیاستدان بابا صدیقی قاتلانہ حملے میں جاں بحق
رپورٹ میں بتایا گیا کہ باباصدیقی کو نشانہ بنانے کے لیے بظاہر 4 حملہ آوروں کو ان کی کار کے قریب بھیج دیا گیا تھا جو ان کے لیے کھڑی تھی اور جیسے ہی وہ کار کے قریب آئے اور اندر بیٹھنے کی کوشش کی تو ملزمان نے ایسی ڈیوائس رکھ دی جس سے علاقے میں دھواں پھیل گیا، جس کے بارے میں خیال کیا گیا دھواں فائرکریکر کی وجہ سے پھیل گیا اور اسی کی وجہ سے فائرنگ کی آواز بھی دب گئی تھی۔
باباصدیقی کو سینے اور پیٹ پر 4 گولیاں لگی تھیں، ان کے علاوہ ان کے ایک ساتھی بھی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے ہیں۔
ممبئی پولیس کے افسران نے بتایا کہ باباصدیقی کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے دو شوٹرز ہیں اور تیسرا منصوبہ ساز ہے۔
مزید پڑھیں: بابا صدیقی کی قاتلانہ حملے میں موت سے 12 گھنٹے قبل کی آخری ٹوئٹ وائرل
پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں شوٹرز میں گورمیل سنگھ کا تعلق ہریانہ کے ضلع کیتھل میں گاؤں نیراڈ سے ہے، دوسرے کا تعلق اترپردیش کے ضلع بہرائچ سے ہے اور تیسرا حملہ آور شیو کمار فرار ہوچکا ہے جبکہ منصوبہ ساز 28 سالہ پراوین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لارنس بشنوئی گینگ نے اس قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور اس کے لیے انہوں نے بظاہر 25 کروڑ بھارتی روپے کا معاہدہ کرلیا تھا۔
لارنس بشنوئی گینگ نے خبردار کردیا ہے کہ جو کوئی بھی بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان کی مدد کرے گا انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔