- پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ
- کراچی بندرگاہ پر جدید آلات والا اطالوی ایئرکرافٹ لنگر انداز
- ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
- سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی بنادی
- این اے 231 میں دوبارہ گنتی پر ہنگامہ، پی پی امیدوار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، ایف پی سی سی آئی
- دادو؛ زمین کے تنازع پر چچا نے فائرنگ کرکے دو بھتیجوں کو قتل کرڈالا
- وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا؛ چین
- آئین میں رہتے ہوئے جرگے کے مطالبات پر 100 فیصد عمل کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- پاکستانی عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، چینی وزیراعظم
- چکن گنیا کے مریضوں میں اضافہ، یومیہ 500 سے 750مریض رپورٹ ہونے لگے
- بابر، نسیم اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی
- نواز شریف کی ذاکر نائیک سے ملاقات، دینی خدمات کو سراہا
- امریکا سے 29 کچھوؤں کو کینیڈا اسمگل کرنے پر خاتون کو 10 سال قید
- بیلجیئم؛ بلدیاتی الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدواروں نے بھی میدان مارلیا
- کراچی؛ ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق، ایک نوجوان شدید زخمی
- طبی لحاظ سے اہم پہلی پاکستانی پھل مکھی کا مکمل جینوم ڈرافٹ تیار
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ مدمقابل
- سول اسپتال کراچی میں کلر کوڈنگ سائن ایج سسٹم متعارف کروایا گیا
- الیکشن کمیشن ہنگامہ آرائی واقعہ، عبدالحکیم بلوچ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسرائیل کو بھیجے گئے امریکا کا فضائی دفاعی نظام ’تھاڈ‘ کیا ہے
واشنگٹن: امریکا جدید ترین اینٹی میزائل بیٹری سسٹم ’’تھاڈ‘‘ اسرائیل کو فراہم کر رہا ہے تاکہ ایران کے میزائل اور ڈرونز کو فضا میں ہی ناکارہ بنا سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمینل ہائی ایلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) ایک جدید ترین میزائل دفاعی نظام ہے جسے مختصر اور درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
امریکا نے اپنا ایک جدید ترین میزائل ڈیفنس سسٹم تھاڈ کو اپنے 100 فوجیوں کے ساتھ اسرائیل میں نصب کر دیا۔
امریکی فضائی دفاعی نظام تھاڈ (THAAD) کی ایک منفرد خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دھماکا خیز وار ہیڈز نہیں ہوتے۔ اس کے بجائے، یہ حرکی توانائی کا استعمال کرتے ہوئے اہداف کو تباہ کرتا ہے۔
تھاڈ (THAAD) چار اہم عناصر پر مشتمل ہوتا ہے۔ انٹراسیپٹر، لانچر، ریڈار، فائر کنٹرول سسٹم۔
ایک معیاری تھاڈ بیٹری میں 6 ٹرک ماونٹڈ لانچرز شامل ہیں۔ جن میں سے ہر ایک میں 8 انٹراسیپٹرز ہوتے ہیں، ساتھ ساتھ ریڈار اور ریڈیو کا سامان بھی۔ ہر لانچر کو دوبارہ لوڈ کرنے میں تقریباً 30 منٹ لگتے ہیں اور ایک مکمل بیٹری کو چلانے کے لیے 95 امریکی فوجیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
تھاڈ (THAAD) کا ایک اہم پہلو یہ ہے کہ یہ خصوصی طور پر امریکی اہلکار چلاتے ہیں۔ اگر اسرائیل میں تعینات کیا جاتا ہے تو اس کے لیے اسرائیلی سرزمین پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کی ضرورت ہوگی۔
یاد رہے کہ امریکی فوج کے پاس اس وقت سات عدد تھاڈ (THAAD) بیٹریاں ہیں جو اپنی دفاعی حکمت عملی کے تحت مختلف عالمی تنازعات والے علاقوں میں تعینات ہیں۔
تھاڈ (THAAD) کو اسرائیل بھیجنے کا فیصلہ امریکی صدارتی انتخابات سے چند ہفتے قبل کیا گیا تھا جو کہ غزہ پر بمباری شروع کرنے کے بعد سے اسرائیل میں امریکی فوج کی پہلی بڑی فوجی تعیناتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔