- کینیڈا نے مجرمانہ سرگرمیوں پر بھارتی ہائی کمشنر سمیت 6 سفارتی اہلکاروں کو ڈی پورٹ کردیا
- پی ٹی آئی ڈی چوک مظاہرے پر اختلافات کا شکار، کئی رہنماؤں کی کھل کر مخالفت
- چینی وزیراعظم کی عسکری قیادت سے اہم ملاقات، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل حمایت کی یقین دہانی
- راولپنڈی میں دوست کے گھر آکر لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- کراچی؛ کار لفٹنگ گینگ نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں سے محروم کر دیا
- ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گیا
- سندھ ہائی کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کر دی، بلاول کا ٹویٹ
- حکومت پنجاب کی درخواست پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز تعینات
- پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان ٹورنٹو میں مبینہ طور پر لاپتہ
- کراچی بندرگاہ پر جدید آلات والا اطالوی ایئرکرافٹ لنگر انداز
- ایف بی آر کا سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع
- سندھ میں ایم ڈی کیٹ 2024 کے امتحان میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلیے کمیٹی بنادی
- این اے 231 میں دوبارہ گنتی پر ہنگامہ، پی پی امیدوار کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
- شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس پاکستان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا، ایف پی سی سی آئی
- دادو؛ زمین کے تنازع پر چچا نے فائرنگ کرکے دو بھتیجوں کو قتل کرڈالا
- وزیراعظم لی چیانگ کا دورۂ پاکستان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا؛ چین
- آئین میں رہتے ہوئے جرگے کے مطالبات پر 100 فیصد عمل کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی
- پاکستانی عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، چینی وزیراعظم
- چکن گنیا کے مریضوں میں اضافہ، یومیہ 500 سے 750مریض رپورٹ ہونے لگے
- بابر، نسیم اور شاہین کو ڈراپ کرنے پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ دی
اسرائیلی ہٹ دھرمی برقرار؛ لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مرکز پر حملہ
بیروت: عالمی قیادت اور تنظیموں کے متنبہ کرنے کے باجود نے اسرائیلی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کے مرکز پر حملہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی لبنان میں امن فورس نے بتایا کہ 2 اسرائیلی ٹینکوں نے سرحد عبور کرکے اُن کے مرکز پر دھاوا بولا اور مرکزی داخلی دروزے کو توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج مرکز کے اندر تقریباً 45 منٹ تک موجود رہیں۔ اس دوران گولیاں چلتی رہیں، دھماکے ہوئے اور ہرطرف نقصان دہ دھواں بھر گیا۔
اقوام متحدہ کی امن فورس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس دھوئیں سے امن فوج کے 15 اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی۔ کچھ کی جلد میں جلن اور الرجی ہوگئی۔ اس کے علاوہ کچھ پیٹ کے مسائل کا شکار ہوئے۔
اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفل (UNIFIL) نے اپنے بیان میں بتایا کہ صرف 2 روز میں چوتھی بار اسرائیلی فوج نے امن فوج کو نقصان پہنچایا ہے۔
یونیفل نے مزید بتایا کہ اقوام متحدہ کے کسی ادارے یا عمارت کے احاطے میں دخل اندازی سنہ 2006 کی قرار داد نمبر 1701 کی خلاف ورزی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ہفتہ کے روز اسرائیلی فوجیوں نے میس الجبل کے قریب امن فوج کو ایک انتہائی اہم لاجسٹک نقل و حرکت سے روک دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔