کراچی بندرگاہ پر جدید آلات والا اطالوی ایئرکرافٹ لنگر انداز

آفتاب خان  پير 14 اکتوبر 2024
جدید ہتھیاروں سے لیس بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے (فوٹو ایکسپریس )

جدید ہتھیاروں سے لیس بحری جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہے (فوٹو ایکسپریس )

  کراچی: کراچی کی بندرگاہ پر پہلی مرتبہ جدید آلات سے لیس اطالوی ائیر کرافٹ کیرئیر بحری جہاز پیرکی صبح لنگرانداز ہوا، کیوور نامی بحری جہاز کے عرشے پر بیک وقت 15 ورٹیکل ٹیک آف، لینڈنگ کے حامل ایف تھرٹی فائیوبی ساختہ جنگی جہاز اور 3 ہیلی کاپٹرزموجود ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹالین بحری جنگی جہاز کی پاکستان آمد پاک بحریہ نے اس کا پرتپاک استقبال کیا، یہ دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی اور مشترکہ دفاعی سرگرمیوں کی جانب ائی نئی سمت کا تعین ہے۔

اٹیلی کے سفیر ماریلینا ارمیلن نے کہا کہ اطالوی بحری جہاز کیوییار کی پاکستانی بندرگاہ پرآمد اس بات کی غماز ہے کہ روم اوراسلام آباد کے درمیان بہترتعلقات ہیں۔

Italy-2

 

یہ چوتھا موقع ہے کہ اٹالین جہاز کراچی کی بندرگاہ پرخیرسگالی اور دو طرفہ مشترکہ دفاعی صلاحیتوں کو وسعت دینے کے لیے پہنچا، تاہم حالیہ اٹالین بحری جہازکی انفرادیت یہ ہے کہ ائیرکرافٹ کیرئیر ہے۔

اطالوی کیرئیر اسٹرائیک گروپ کا طیارہ بردار بحری جہاز الپینوفریگیٹ ٹیکنالوجی کا حامل ہے، بحری جہازپرکراچی آمد کے اغراض ومقاصد پرڈیفنس انڈسٹری فورم’تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس کا اہتمام سیکریٹریٹ آف ڈیفنس اورنیشنل آرمامنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کی،فیڈریشن آف اطالوی کمپنیز فارایرواسپیس، ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کا تعاون بھی حاصل تھاْ

تقریب میں اٹلی کی سفیرماریلینا ارمیلن نےبھی شرکت کی،تقریب میں کراچی میں تعینات اطالوی قونصل جنرل ڈنیلوجوردینیلا کےعلاوہ پاک بحریہ کے افسران بھی موجود تھے،اطالوی بحری جہازکے کمانڈنگ آفیسررئیرایڈمرل گیان کارلونے اس موقع پرجہاز کی قوت اوراس کی نمایاں خصوصیات پرپریزنٹیشن دی۔

Italy-1

 

اس موقع پرمہمان خصوصی اطالوی سفیرماریلینا ارمیلن کا شرکا سے خطاب میں کہناتھا کہ رواں سال کے دسمبرمیں اٹلی کا ایک اوربحری جہازدورے پرپاکستان پہنچےگا، پاکستان کےساتھ تعلقات سیاسی اوردفاعی سرگرمیوں سے بہت آگے ہیں،پاکستان اوراٹلی کےدرمیان تجارت کا حجم 2 بلین ڈالرزتک پہنچ چکا ہےاوراس میں مزید بہتری آرہی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ دفاعی معاملات میں ہم دونوں ممالک ایک پیج پرہیں،کراچی میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اٹلی کی جانب سےحربی آلات کے ساتھ شرکت کی جاتی ہے،مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ اٹلی سے منسلک تقاریب وسرگرمیوں کو پاکستان میں سراہا جاتاہے،اطالوی بحری جنگی جہاز16اکتوبرتک کراچی میں لنگراندازرہےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔