- ایم کیو ایم پاکستان کے تنظیم ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلیے اہم فیصلے
- حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اعلان
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 8 افراد زخمی
- ’ عمران خان صحت مند ہیں ‘ بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ تحریک انصاف کو موصول
- عالمی سطح پر سالانہ ایک تہائی خوراک ضائع ہوجاتی ہے، ماہرین
- پی پی پی اور جمعیت علمائے اسلام کا مجوزہ آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق
- وزیراعظم کا ایس سی او کے معزز مہمانوں کو عشائیہ، جے شنکر سے دلچسپ جملوں کا تبادلہ
- لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کا معاملہ، ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی
- دہشت گردی کی تمام شکلوں کا ملکر مقابلہ کریں گے، پاکستان اور چین کا عزم
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا فی لیٹر پٹرول پر 15 روپے 90 پیسے مارجن کا مطالبہ
- ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی طالبہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
- عمران خان کے سیل میں مکمل اندھیرا ہے، باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائما
- لیسکیو میں میٹریل کا بحران شدید، صارفین بھاری بل ادا کرنے پر مجبور
- کراچی؛ بلدیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کمسن لڑکی زخمی
- سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 79ویں عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی
- بھارت کا امریکا سے مسلح ڈرونز خریدنے کیلئے معاہدے پر دستخط
- بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ملاقات، آج نتیجے تک پہنچے ہیں، رہنما پی پی پی
- عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے، بیرسٹرگوہر
- ایس سی او اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہونی چاہیے، امیر جماعت اسلامی
لاہور میں سسرالیوں اور شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق
لاہور: لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق باغبانپورہمیں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ بہو ہما جاں بحق ہوئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں سے شواہد اکھٹے کیے جبکہ لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔ مقتولہ کے والد مشتاق احمد کی مدعیت میں نامزد ملزمان اسد، جعفر، راحیلہ، کائنات کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں مقتولہ کے شوہر، ساس ،سسر اور نند کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ والد نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم اسد نے مقتولہ سے پسند کی شادی کی تھی، شوہر اور سسرال والے بیٹی کو اپنے والدین سے ملنے نہیں دیتے تھے اور آئے روز بیٹی پر تشدد کرتے تھے۔ سسرالیوں نے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا۔
ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران خان نے مقدمہ کے اندراج کے بعد مقتولہ ہما کے سسر،ساس اور نند کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے تاہم مقدمہ میں ملوث ملزم اسد کے والد، والدہ اور بہن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اسد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جلد اس کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آئیں گے جو بھی ملوث ہوا اس کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فوری رسپانس کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران خان کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔