- کراچی پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
- کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق
- ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 260 افغان تارکین ہلاک
- وفاقی حکومت نے ریسکیو گاڑیاں قبضے میں لیں جس پر قانونی کارروائی شروع کردی ہے، وزیرخوراک کے پی
- کراچی: شاہ فیصل کالونی میں واٹر ٹینکر نے خاتون کو کچل دیا
- آئینی ترمیم کی حمایت یا مخالفت پر ایم کیو ایم میں اتفاق رائے نہ ہوسکا
- ڈاکٹر شاہنواز قتل کی جوڈیشل انکوائری کیلیے رجسٹرار ہائیکورٹ کو خط ارسال
- نائیجیریا میں آئل ٹینکر کے حادثے میں 140 افراد ہلاک
- سندھ حکومت کا صوبے میں اطالوی زبان سکھانے پر اتفاق
- پی آئی اے انتظامیہ اور برطانیہ میں برطرف ملازمین کا عدالت کے باہر تصفیے پر اتفاق
- جامعہ کراچی بڑے پیمانے پر شجر کاری کا آغاز، طلبا نے اپنے نام کے پودے لگائے
- کراچی میں مبینہ چور پر تشدد کی ویڈیو وائرل، زنجیر سے جکڑ کر پول سے باندھ دیا
- غزہ میں بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں
- عارف علوی کا ڈینٹل کلینک عارضی طور پر ڈی سیل
- کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملہ کیس میں کالعدم بی ایل اے کے 4 مبینہ کارندوں کی شناخت
- کراچی؛ ڈاکوؤں کو سادہ لباس پولیس افسر سے لوٹ مار کرنا مہنگا پڑ گیا
- راولپنڈی؛ گیس سلنڈر پھٹنے سے مسافر وین تباہ، 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی
- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت اور جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
- آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے روسی وزیراعظم کی ملاقات
- کراچی؛ اگلے تین روز تک موسم گرم و مرطوب رہنےکا امکان
پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم کیخلاف بھرپور مزاحمت اور جمعے کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے آئینی ترامیم کے خلاف بھرپور مزاحمت کرنے اور جمعے کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت ہوا جس میں آئینی ترامیم کی بھرپور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق آئین میں ترمیم اور بانی چیئرمین عمران خان کو بدترین سلوک کا نشانہ بنائے جانے کے خلاف جمعتہ المبارک کو ملک گیر سطح پر شدید احتجاج کا اعلان بھی کیا گیا۔
اسی کے ساتھ تمام ریجنل اور مقامی تنظیموں کو ضلعی ہیڈکوارٹرز کے باہر نماز جمعہ کے بعد پُرامن اور بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کے ذریعے دستور کو مسخ کرنے کی حکومتی کوشش کو کسی طور پر قبول نہیں کی جائے گی۔ آئین کی بالادستی پر یقین رکھنے والے تمام طبقات پرامن احتجاج میں شرکت کریں۔
اجلاس میں پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ترمیم کا راستہ روکنے کیلئے بھی ہر ممکن کوشش پر اتفاق کیا گیا جبکہ سیاسی کمیٹی نے عمران خان کے بنیادی حقوق کی اور ان کے اہلِ خانہ، وکلاء اور تحریکی قائدین کی رسائی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔
اس کے علاوہ عمران خان کی بہنوں علیمہ خانم اور عظمیٰ خانم، انتظار حسین پنجوتھہ ایڈووکیٹ، اعظم سواتی اور تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سمیت تمام گرفتار قائدین، کارکنان اور اراکینِ پارلیمان کی فوری رہائی پر بھی زور دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔